مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 16 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 16

إِنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ کہ میرے اور مسیح موعود کے درمیان کوئی نبی نہیں۔مقام خاتم انا (کتاب بدء الخلق ) طبرانی کی ایک روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کو نبی اور رسول قرار دے کر فرمایا ہے:۔أَلَا إِنَّهُ خَلِيْفَتِي فِي أُمَّتِي که سُن لووہ میری اُمت میں میرا خلیفہ ہے۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کو ایک پہلو سے اتنی اور ایک پہلو سے نبی قرار دیا ہے۔اور اپنا خلیفہ کہہ کر یہ بتا دیا ہے کہ وہ نمئی نائب اور رسُولِ نائب کی حیثیت رکھے گا۔علمائے اُمت کا عقیدہ علمائے امت کے ایک طبقہ نے ان احادیث نبویہ سے مسیح کی اصالتاً آمد خیال کر کے مسیح موعود کو احادیث نبویہ کی رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایسا نبی اور رسول قرار دیا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے تابع ہوگا۔امت کے لے حکم ہوگا۔اُمتیوں کی طرح خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے گا۔گویا ایک پہلو سے نبی ہوگا اور ایک پہلو سے امتی اور اس طرح اُسے ایک جدید قسم کی نبوت حاصل ہوگی جو پہلے کسی نبی کو حاصل نہیں ہوئی۔پس مسیح موعود امتی نبی کی آمد کو ائمہ دین اور علمائے امت نے آیت خاتم النبيين