مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 15
(10) گو امام سراج الدین کا اپنا خیال یہی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اصالتا نازل ہوں گے مگر آخر میں وہ واللہ اعلم کہہ کر اصل حقیقت کا علم خدا کے حوالے کرتے ہیں۔پس حضرت عیسی علیہ السلام کے اصالتاً نازل ہونے کا عقیدہ اُمت میں متفق علیہ عقیدہ نہیں رہا۔اور اب امت محمدیہ میں مسیح موعود کے ظہور نے واقعات کے ذریعہ پیشگوئی کی اصل حقیقت کھول دی ہے۔لہذا اب حیات مسیح علیہ السلام اور اُن کی اصالتا آمد کے خیال پر اصرار کسی طرح بھی جائز نہیں۔اور پہلے بزرگوں کے اسی عقیدہ سے حجت پکڑنا انہیں ارباب من دون اللہ قراردینے کے مترادف ہے۔(اعاذنا اللہ منھا) 00000 احادیث نبویہ میں مسیح موعود کا لحق اللہ ہونا احادیث نبویہ میں امت محمدیہ میں آنے والے مسیح موعود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی اللہ قرار دیا ہے۔چنانچہ صحیح مسلم کی حدیث میں جو نواس بن سمعان سے مروی ہے، چار دفعہ نبی اللہ قرار دیا گیا ہے۔اور فرمایا ہے:۔وَيُحْصَرُ نَبِيُّ اللَّهِ وَأَصْحَابُهُ فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى۔ثُمَّ يَهْبطُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيْسَى وَأَصْحَابُهُ فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيْسَى وَأَصْحَابُهُ إِلَى اللَّهِ۔(مشكوة باب العلامات بین یدی الساعة وذکر الدجال ) ایک دوسری حدیث میں جو صحیح بخاری میں مروی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔