مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 11 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 11

وَقَالَ مَالِكٌ مَاتَ مقام خاتم انا ( تکمله مجمع البحار صفحه ۲۸۶) کہ امام مالک نے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پا گئے۔اور امام ابنِ حزم کا مذہب بھی یہی لکھا ہے:۔تَمَسَّكَ ابْنُ حَزْمٍ بِظَاهِرِ الْآيَةِ وَقَالَ بِمَوْتِهِ (جلالین زیر آیت متوفیک) کہ امام ابن حزم نے آیت کے ظاہری معنوں کو اختیار کیا اور حضرت عیسی علیہ السّلام کی موت کے قائل ہیں۔پس چونکہ مسلمانوں میں یہ غلط عقیدہ عیسائیوں نے پھیلا دیا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں اور وہی دوبارہ آئیں گے۔اس لئے علماء اسلام نے حیات مسیح کے قائل ہو کر جب احادیث نبویہ میں ابن مریم کے نزول کی پیشگوئی ملاحظہ کی تو یہ اجتہاد کر لیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔اور وہی دوبارہ آئیں گے۔اور ان قرآنی آیات کی جن میں صریح طور پر وفات مسیح کا ذکر تھا۔تاویلات کرنے لگے۔جیسا کہ قبل ازیں مذکور ہوا۔حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک سو بیس برس زندہ رہے ہیں۔اور یہ بھی فرما دیا تھا کہ:۔وَأَوْحَى اللَّهُ تَعَالَى إِلَى عِيْسَى أَنْ يَا عِيْسَى انْتَقِلْ مِنْ مَكَانِ إِلَى مَكَانِ لِئَلَّا تُعْرَفَ فَتُؤْذِى۔(کنز العمال صفحه ۳۴ جلد۴) کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو وحی کی کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ چلا