مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 254
(rar) مقام خاتم انا خالد محمود صاحب کا دوسرا الزام مولوی خالد محمود صاحب لکھتے ہیں:۔قاضی صاحب نے دوسری بددیانتی یہ کی ہے کہ علامہ راغب کی بات نقل کرتے ہوئے آگے اُن کی ترکیب نحوی کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس ترکیب کے وہ خود بھی خلاف تھے۔“ الجواب (عقیدۃ الامۃ صفحہ ۱۱ حاشیہ) اصل حقیقت یہ ہے کہ امام راغب کی طرف سے تفسیر بحرالمحیط میں فاضل اندلسی نے دو تو جیہیں اس آیت کی تفسیر میں نقل کی ہیں۔اور پہلی تو جیہ اپنی ترکیب نحوی کے موافق سمجھ کر اپنے قول کے ساتھ بطور تفصیل و تشریح پیش کی ہے اور دوسری تو جیہہ کو جو ایک دوسری ترکیب نحوی کے لحاظ سے ہے درست قرار نہیں دیا۔میں نے اپنے استدلال میں پہلی تو جیہ کو ہی علمی تبصرہ میں اختیار کر کے پیش کیا ہے جو فاضل اندلسی کے نزدیک بھی درست ہے۔ورنہ وہ اس کی بھی تردید کر دیتے۔لہذا امام راغب کی دوسری تو جیہ نقل کرنے کی مجھے ضرورت نہ تھی جس میں خامی پائی جاتی ہے۔لہذا اس میں میری بددیانتی کیا ہوئی ؟ خالد محمود صاحب کا تیسرا الزام مولوی خالد محمود صاحب نے تیسر الزام مجھے یوں دیا ہے کہ