مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 213 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 213

۲۱۳ مقام خاتم النی وہ دُنیا کی طرف نازل ہوں گے اور اسی طرح بہت سے بنی اسرائیل کی نبوت کا حال ہے۔پس نبوت الولایت ان بزرگوں کے نزدیک بنی اسرائیل کے انبیاء اور امت محمدیہ کے مسیح موعود کے لئے ایک حقیقت مسلمہ ہے۔یہ نبوت الولایت محض ولایت نہیں ہے بلکہ ولایت مطلقہ سے ایک بالا مقام ہے۔چنانچہ سید موصوف یہ بھی تحریر فرماتے ہیں:۔"كُلُّ نَبِيّ وَلَايَةٍ أَفْضَلُ مِنَ الْوَلِيِّ مُطْلَقًا وَمِنْ ثَمَّ قِيْلَ بَدَايَةُ النَّبِيِّ نِهَايَةُ الْوَلِيِّ۔فَافْهَمْ وَتَأَمَّلْهُ فَإِنَّهُ قَدْ خَفِيَ عَلَى كَثِيرٍ مِنْ أَهْلِ مِلَّتِنَا۔،، ( الانسان الکامل صفحه ۸۴) ترجمہ: ہر نئی ولایت مطلق ولی سے افضل ہوتا ہے۔اور اسی وجہ سے کہا گیا ہے کہ نبی کا آغاز ولی کی انتہا ہے۔پس اس نکتہ کو سمجھ لو اور اس میں غور کرو۔کیونکہ یہ ہمارے بہت سے اہلِ ملت پر مخفی رہا ہے۔(مولوی خالد محمود صاحب پر یہ نکتہ مخفی ہی رہا ہے۔ناقل ) خاتم النبیین کے معنی سید موصوف تحریر فرماتے ہیں:۔” فَانْقَطَعَ حُكْمُ نُبُوَّةِ التَّشْرِيْعِ وَكَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ لِأَنَّهُ جَاءَ بِالكَمَالِ وَلَمْ يَجِيٌّ أَحَدٌ بذلك 66 الانسان الكامل جلد ا صفحه ۹۸)