مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 214 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 214

(۲۱۴ مقام خاتم النيبير ترجمہ: پس تشریعی نبوت کا حکم اُٹھ گیا ہے پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں کیونکہ وہ کمال ( شریعت کاملہ تامہ ) لے کر آئے ہیں۔اور کوئی اور نبی ایسے کمال ساتھ نہیں آیا۔پھر سید موصوف علیہ الرحمۃ حدیث نبوی " وَاشَوْتَاهُ إِلَى إِخْوَانِيَ الَّذِيْنَ يَأْتُوْنَ بَعْدِی “ کی تشریح میں لکھتے ہیں :۔" فَهَؤُلَاءِ أَنْبِيَاءُ الْأَوْلِيَاءِ يُرِيْدُ بِذَالِكَ نُبُوَّةَ الْقُرْبِ وَالْإِعْلَامِ وَ الحِكَمِ الْاِلهى لَا نُبُوَّةَ التَّشْرِيْعِ لَانَّ نُبُوَّةَ التَّشْرِيْعِ انْقَطَعَتْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔66 الانسان الكامل جلد ۲ صفحه ۱۰۹) ترجمہ: یہ اخوان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے ہیں ( جن کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہار اشتیاق فرمایا ہے ) انبیاء الاولیاء ہیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انہیں اپنا اخوان قرار دینے سے مُراد یہ ہے کہ اُن کو قرب والی نبوۃ علم دیا جانے والی نبوت اور الہی حکمتوں پر مشتمل نبوت ملتی ہے نہ کہ تشریعی نبوت۔کیونکہ تشریعی ثبوت محمد صلے اللہ علیہ وسلم پر منقطع ہو گئی۔حضرت امام عبدالوہاب شعرانی علیہ الرحمہ کا عقیدہ حضرت امام عبدالوہاب شعرانی علیہ الرحمۃ کو مولوی خالد محمود صاحب نے اپنی کتاب عقیدۃ الامت میں شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کا شاگر د قرار دیا ہے۔