مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 204 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 204

۲۰۴ مقام خاتم النی ترجمہ: نبوت مخلوق میں قیامت تک جاری ہے اگر چہ تشریعی (نئی شریعت کا لانا۔ناقل ) منقطع ہو گیا ہے۔پس شریعت کا لا نا نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔شیخ اکبر کے اس بیان سے ظاہر ہے کہ اُن کے نزدیک ایک جز و نبوت جو شریعت کا لانا ہے منقطع ہے۔اور نبوت منقطع نہیں۔بوت کا مفہوم اُن کے نزدیک یہ ہے کہ لَيْسَتِ النُّبُوَّةُ بِاَمْرِ زَائِدِ عَلَى الْإِخْبَارِ الْإِلَهِى۔66 فتوحات مکیہ جلد نمبر صفحه ۴۱۴ سوال ۱۸۸) یعنی نبوت خدا تعالیٰ کی طرف سے اُمور غیبیہ ملنے سے زائد کوئی امر ہیں۔پھر نبوت کے منقطع ہونے کے متعلق وہ لکھتے ہیں:۔" فَإِنَّهُ يَسْتَحِيْلُ أَنْ يَنقَطِعَ خَيْرُ اللَّهِ وَ أَخْبَارُهُ مِنَ الْعَالَمِ إِذْ لَوْ انْقَطَعَ لَمْ يَبْقَ لِلْعَالَمِ غَذَاءٌ يَتَغَذَّى بِهِ فِيْ بَقَاءِ وُجُوْدِهِ۔“ ( فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ ۱۰۰) ترجمہ: یہ محال ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے دُنیا کو اخبار غیبیہ کا ملنا منقطع ہو جائے اس لئے اگر یہ منقطع ہو جائے تو دُنیا کے لئے کوئی غذا باقی نہیں رہے گی۔جس سے وہ اپنے وجود ( رُوحانی ) کو غذا دے سکے۔ان عبارتوں سے ظاہر ہے کہ شیخ اکبر کے نزدیک نبوت مطلقہ تو جاری ہے لیکن تشریعی نبوت منقطع ہو گئی۔" امت کے خاص مقربوں کا مقام بیان کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں:۔الْمُقَرَّبُوْنَ مَقَامُهُمْ بَيْنَ الصِّدِيقِيَّةِ وَ النُّبُوَّةِ التَّشْرِيْعِيَّةِ وَهُوَ