مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 1 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 1

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مقام خاتم انا بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام اس بات کے مدعی ہیں کہ احادیث نبویہ میں جس مسیح موعود کے امت محمدیہ میں آنے کی پیش گوئی سرور کائنات فخرِ موجودات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان فیض ترجمان سے بیان ہوئی ہے، اس کے مصداق آپ ہیں۔اور خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنے الہامات کے ذریعہ بطور استعارہ احادیث نبویہ کا موعود مسیح ابن مریم قرار دیا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے فرمایا:۔66 جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ۔“ کہ ہم نے تمہیں مسیح ابن مریم بنا دیا ہے۔اور بطور تشریح فرمایا:۔(ازالہ اوہام صفحه ۶۳۲ و تذکره صفحه ۱۹۱) و مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو گیا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔وَكَانَ وَعْدُ اللَّهِ مَفْعُولًا۔(ازالہ اوہام صفحه ۵۶۱)