مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 186
(IAY) مقام خاتم النی السلام کی طرح وہ بھی اُمت محمدیہ میں امتی نبی نہیں بن سکتے۔پس وہ حدیثیں جن میں عیسی نبی اللہ کے نازل ہونے کی خبر دی گئی ہے اور اُسے نبی بھی قرار دیا گیا ہے اور اتنی بھی، وہ سب حدیثیں تاویل طلب ہیں۔ان حدیثوں میں یہ تاویل کرنی لازم ہے کہ یہ عیسی امتِ محمدیہ کا ایک فرد ہے نہ کہ مسیح اسرائیلی۔پانچویں حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔أَلَا إِنَّ عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَ بَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ أَلَا إِنَّهُ خَلِيْفَتِى فِى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِى أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجَّالَ وَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَ تَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا أَلَا مَنْ أَدْرَكَهُ فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ۔» (طبرانی الاوسط و الصغير) ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔سنو! بے شک میرے اور عیسی کے درمیان کوئی نبی اور رسول نہیں۔سعو ! بے شک وہ میری اُمت میں میرے بعد میرا خلیفہ ہے۔سنو ! بے شک وہ دجال کو قتل کرے گا اور صلیب کو توڑے گا۔اور جزیہ موقوف کر دے گا اور لڑائی اپنے اوزار رکھ دے گی ( بند ہو جائے گی ) سنو ! جو تم میں سے اُسے پائے اُسے السلام علیکم کہے۔