مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 146 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 146

الدا مولوی خالد محمود صاحب کی انقطاع نبوت کے متعلق پیش کردہ احادیث مقام خاتم انا مولوی خالد محمود صاحب نے اپنی کتاب عقیدۃ الامت میں انقطاع بوت کے بارہ میں جو احادیث نبویہ پیش کی ہیں وہ سب ہمیں مسلم ہیں۔مگر علمائے امت کے نزدیک وہ احادیث تشریعی اور مستقل نبی کے انقطاع سے تعلق رکھتی ہیں نہ کہ امتی نبی کے انقطاع حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السّلام کا دعویٰ یہ ہے کہ آپ ایک پہلو سے نبی ہیں اور ایک پہلو سے امتی۔اتنی نبی کی آمد کی نفی کسی حدیث سے نہیں ہوتی۔پہلی حدیث : پہلی حدیث خالد محمود صاحب نے یہ پیش کی ہے کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:۔إِنَّهُ سَيَكُوْنُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُوْنَ كَذَّابُوْنَ كُلُّهُمْ يَزْعَمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي ترجمہ تحقیق میری اُمت میں تمیں کذاب ہوں گے۔ہر ایک اُن میں سے نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا اور میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔فقہ حنفیہ کے جلیل القدر امام علی القاری علیہ الرحمۃ حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِی کی تشریح میں لکھتے ہیں :۔" وَرَدَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي مَعْنَاهُ عِنْدَ الْعُلَمَاءِ لَا يَحْدُتُ بَعْدَهُ نَبِيٌّ