مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 138
(IPA) مقام خاتم النی موہبت جمیع کمالات انبیائے متبوعہ خود را جذب می نمایند و بکلیت برنگ ایشاں منصبغ مے گردند حتی کہ فرق نمے ماند در میان متبوعان و تابعان الا بالا صالة والتبعية والاولية والآخرية ( مکتوبات جلد مکتوب نمبر ۲۴۸) یعنی انبیاء کے کامل تابعین ان کی کمال فرمانبرداری اور ان سے انتہائی محبت کی وجہ سے بلکہ محض خدا تعالیٰ کی عنایت اور موہبت سے اپنے متبوع انبیاء کے تمام کمالات کو جذب کر لیتے ہیں اور پورے طور پران کے رنگ میں رنگین ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ متبوع انبیاء اور اُن کے کامل تابعین میں سوائے اصل اور تبعیت اور اولیت اور آخریت کے کوئی فرق نہیں رہتا۔پس فنافی الرسول ہو کر تابع کا متبوع نبی کے رنگ میں اصل وظل کے فرق کے ساتھ پورے طور پر رنگین ہونے کا مضمون ہی حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک غلطی کا ازالہ کی محولہ عبارتوں میں بیان کیا ہے۔ان عبارتوں سے آپ کے تشریعی نبی ہونے کا دعوی نکالنا محض افتراء اور بہتان ہے۔مولوی خالد محمو د صاحب کا ایک مطالبہ مولوی صاحب اپنی کتاب کے صفحہ ۳۵ پر لکھتے ہیں :۔اب جبکہ مرزا صاحب اپنی خاص وحی سے پہلے قرآن وسنت کی آیات باہرات کو انہی معنوں میں لیتے اور سمجھتے رہے جنہیں اُمتِ محمد یہ چودہ سو