مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 93 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 93

۹۳ مقام خاتم انا حق بر زبان جاری مولوی خالد محمود صاحب لکھتے ہیں:۔دو جس معنی میں پچھلے نبیوں کی نبوت تھی خواہ تشریعی ہو خواہ غیر تشریعی اس معنی اور مفہوم کو جب مرزا غلام احمد بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم سمجھتے تھے اور اپنی نبوت کونئی اصطلاح قرار دیتے تھے تو مرزائی مبلغین پر لازم تھا کہ مرزا صاحب کے دعویٰ کے مطابق اس نئی قسم نبوت کی کوئی ایک آیت پیش کرتے۔“ (عقیدۃ الامۃ صفحہ اا ) الجواب شکر ہے کہ مولوی خالد محمود صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کو ان لوگوں کی اصطلاح میں نہ تشریعی نبوت کا دعوی ہے نہ غیر تشریعی مستقل نبوت کا۔اور جس جدید اصطلاح میں حضرت مرزا صاحب اپنے آپ کو نبی قرار دیتے ہیں وہ امتی نبی کی اصطلاح ہے اور مولوی خالد محمود صاحب بھی حضرت عیسی علیہ السلام کو آمید ثانی پر انتی نبی ہی مانتے ہیں۔نہ کہ تشریعی نبی یا مستقل غیر تشریعی نبی۔پس ہمارے اور اُن کے عقیدہ میں جب مسیح موعود کی نبوت ایک جدید قسم کی نبوت ہے تو پھر وہ بتائیں کہ وہ کس آیت کی رُو سے حضرت عیسی علیہ السلام کو آمد ثانی میں اتنی نبی مانتے ہیں۔جو آیت وہ اس بارہ میں پیش کریں وہی اپنے مطالبہ کے جواب میں ہماری طرف سے سمجھ لیں۔