مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 92 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 92

حاله مقام خاتم انبیر وقت پہلی قوموں کی پیروی کرنے والے ہو جائیں گے۔اور یہ بھی حدیث نبوی میں وارد ہے:۔يَأْتِيْ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا إِسْمُهُ وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسْمُهُ - ( مشکوۃ کتاب العلم) یعنی لوگوں (مسلمانوں) پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اسلام کا نام باقی رہ جائے گا اور قرآن مجید کی تحریر باقی رہ جائے گی۔پس جب اُمت میں ایسی خرابیوں کی خبر دی گئی ہے تو غیر تشریعی نبی کی ضرورت تو باقی ہوئی۔اسی لئے تو مولوی خالد محمود صاحب ! آپ بھی حضرت عیسی نبی اللہ کے امتی بنی کی حیثیت میں آمد کے قائل ہیں۔پس جس امر کو آپ ہمارا مغالطہ قرار دیتے ہیں وہ مغالطہ تو آپ کا ہی ثابت ہوا۔کہ آپ غیر تشریعی نبی کی آمد کے خود بھی قائل ہیں اور اسے رحمت ہی سمجھتے ہیں۔لیکن ہم احمدی اگر اُسے رحمت قرار دے کر اس کی ضرورت ثابت کریں تو آپ اسے ہمارا مغالطہ قرار دیتے ہیں ایں چہ بوالجی است۔پس جب خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَةٌ لِلعَلَمِيْنَ قرار دیا ہے تو جس رحمت کی امت کو ضرورت ہو اُس کا دروازہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسدود قرار نہیں دیا جا سکتا۔بلکہ اس رحمت کا دروازہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رحمہ اللعلمین کے طفیل گھلا ہے۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ