مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 55 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 55

مالی قربانی 55 ایک تعارف " میں پچاس ہزار ، کہیں دس ہزار مختلف مدات ہیں جن میں وہ روپیہ تقسیم ہوا ہے مجلس عاملہ کی طرف سے اندرونی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔انفرادی طور پر نہیں۔لیکن دس لاکھ گلڈرز کو گیارہ لاکھ بنانے کا ان کو کوئی اختیار نہیں۔اس کیلئے لازمی مرکز سے پوچھنا ہوگا کہ آیا دوران سال ہم بجٹ کو بڑھا سکتے ہیں یا نہیں۔اور ان امور میں بعض دفعہ بغیر مرکز کی اجازت کے تجاوز کر جاتے ہیں۔پھر بارہا یہ سمجھایا گیا ہے کہ اگر آپ کا بجٹ ختم ہونے والا ہے اور آپ کو ضرورت ہے تو پیشتر اس سے کہ آپ کو ضرورت پیش آجائے اور بجٹ ختم ہو چکا ہو آپ مجلس عاملہ کی میٹنگ بلایا کریں اور اس میں ( منظوری )Approval لیا کریں۔لیکن اس کی بجائے سال کے آخر پر جب ہم سب حساب منگواتے ہیں تو پتہ لگتا ہے کہ جی ! فلاں مد میں مجبوری پیش آگئی تھی۔فلاں میں مجبوری پیش آگئی تھی اس کا اتنا منظور کیا جائے ، اتنا منظور کیا جائے۔بعض دفعہ تو نظر انداز کرنا پڑا ہے، کیونکہ ابھی پوری تربیت نہیں ہوئی لیکن آج اس خطبہ کے بعد اب میں یہ بات کھول دیتا ہوں کہ بہت دفعہ میں ایسی غلطیوں کو نظر انداز کر چکا ہوں ، آئندہ نہیں کی جائیں گی کیونکہ نظام جماعت میں سے مال کے نظام کی حفاظت نہایت ضروری ہے۔آئندہ سینکڑوں سال کا اس کے ساتھ تعلق ہے۔اگر جماعت کو کامل یقین رہے کہ اخراجات کی پوری طرح نگرانی ہو رہی ہے اور قوانین سے سیر مو بھی انحراف نہیں ہورہاتو۔پھر سلسلہ کے خزانے کبھی بھی ختم نہیں ہوسکیں گے۔" (خطبہ جمعہ ۱۳ ستمبر ۱۹۹۱ء) نوٹ:۔بجٹ فارم و گوشوارہ میں دی گئی مدات کی تفصیل Annexure II صفحہ 177 پر ملاحظہ کریں۔