مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 56 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 56

مالی قربانی 56 بجٹ کے مطابق چندے وصول کرنے کی کوشش کرنا بجٹ کے مطابق چندوں کی وصولی کی پوری پوری کوشش کی جائے۔ایک تعارف جو رقم بطور بجٹ آمد مقرر کر دی جاتی ہے اسے پورا کرنے کیلئے ہر جماعت ہر طرح ذمہ دار ہے۔عہد یدار خود نمونہ دکھا ئیں اور با شرح اور باقاعدہ چندہ ادا کیا کریں۔جماعت میں مرکزی تحریکات و ہدایات کی اچھی طرح اشاعت کی جائے۔عہدیدا را اپنے فرائض کو بجالانے کیلئے وقت کی قربانی کریں۔چندہ کی بر وقت اور بر موقعہ وصولی کا انتظام کیا جائے۔چندہ کی وصولی کا مطالبہ اصل آمد پر کیا جائے۔مستورات سے چندہ لینے کیلئے ان کے خاوندوں کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔طلباء اور بچوں کو بھی چندہ ادا کرنے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔خواہ ایک پیسہ ماہوار ہی کیوں نہ ہو، اسے خوشی سے قبول کیا جائے۔لازمی چندوں کے علاوہ دیگر چندہ جات کی وصولی کی طرف بھی توجہ دی جائے۔بقایا داران سے بقایا ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے اور بقایا کی وصولی کی طرف خاص توجہ دی جائے۔چندہ میں ست احباب کے متعلق ارشاد حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء میں چندہ میں سست احباب کو بجٹ میں شامل نہ کرنے کے سلسلہ میں فرمایا:۔ایک دوست نے بجٹ پر بحث کے دوران میں ایک تجویز یہ پیش کی تھی کہ جو دوست چندہ دینے میں سُست ہیں ان کو الگ کر کے جماعتوں کا بجٹ تجویز ہونا چاہیئے یا ایسی بات ہے کہ جس کے متعلق مجھے بھی کچھ کہنا چاہیئے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر اس قسم کی اجازت دی جائے اور جماعتوں کو یہ کہا جائے کہ وہ سُست لوگوں کے نام اپنی جماعت میں شمار نہ کیا کریں اور ان کو مستقلی کر کے بجٹ تجویز کیا جائے تو یہ چیز قوم کیلئے خود کشی کے مترادف ہوگی اگر ہر وہ شخص جو جماعتوں کو کمزور دکھائی دے اس کا