مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 2 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 2

مالی قربانی 2 ایک تعارف ( ترجمہ ) کھجور کے تنہ کو ہلا تیرے پر تازہ بتازہ کھجور میں گریں گی۔۔" (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۰) چنانچہ اس الہام کے بعد حضور علیہ السلام نے مالی معاونت کی تحریک کی تو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان فرمائے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ کتاب شائع ہوئی جس کی اشاعت سے اسلام کی فتح کی بنیاد رکھی گئی اور وہ خوش نصیب لوگ جنہوں نے اس وقت مالی قربانی کی خدا تعالیٰ نے ان کی قربانی کو اس طرح قبول فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان احباب کے نام اپنی کتاب میں درج فرماتے ہوئے ان کا درج ذیل الفاظ میں شکریہ ادا فر مایا : - " میں ان صاحبوں کی اعانتوں سے ایسا ممنون ہوں کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ جن سے میں ان کا شکر ادا کرسکوں۔" براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۵) حضور علیہ السلام نے ان احباب کے نام لکھنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا: - " تا جب تک صفحہ روزگار میں نقش افادہ اور افاضہ اس کتاب کا باقی رہے ہرایک مستفیض کہ جس کا اس کتاب سے وقت خوش ہو مجھ کو اور میرے معاونین کو دعائے خیر سے یادکرے۔" (براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۵ ) حضور علیہ السلام نے اپنی تصنیف فتح اسلام میں اس الہی کا رخا نہ کو، جس کی آپ کے ذریعہ بنیاد رکھی گئی پانچ شاخوں میں تقسیم فرمایا ہے، ان میں سے ایک تالیف و تصنیف کا سلسلہ ہے جس کیلئے حضور علیہ السلام چندوں کی اہمیت اور اسکی ادائیگی کی نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔اے ملک ہند کیا تجھ میں کوئی ایسا باہمت امیر نہیں کہ اگر اور نہیں تو فقط اسی شاخ ( تالیف و تصنیف۔ناقل ) کے اخراجات کا متحمل ہو سکے۔اگر پانچ مومن ذی مقدرت اس وقت کو پہچان لیں تو ان پانچ شاخوں کا اہتمام اپنے اپنے ذمہ لے سکتے ہیں۔اے خداوند خدا۔تو آپ ان دلوں کو جگا۔اسلام پر ابھی ایسی مفلسی طاری نہیں ہوئی تنگدلی ہے۔ایسی تنگدستی نہیں۔اور وہ لوگ جو کامل استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی