مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 70 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 70

مالی قربانی ہوں گی۔70 ایک تعارف اس ہیڈ میں دونئی مدات کا اضافہ کیا گیا ہے۔i۔"Rental Income from any propertyس مد کے تحت جماعت کی ایسی عمارات یا دیگر جائیداد جو کرائے پر دی گئی ہیں، سے ہونے والی آمد درج ہوگی۔From Sale of any Property"_ii"اگر جماعت کی کوئی جائیداد فروخت کی جاتی ہے تو حاصل ہونے والی آمد اس میں درج کی جائے گی۔ڈیویلپمنٹ ایکسپنڈ پچر (Development Expenditure) مشن ہاؤسز اور مساجد کی تعمیر کیلئے مرکز سے کافی بڑی رقوم حاصل کی جاتی ہیں لیکن ان رقوم کا ذکر نہ تو بجٹ میں اور نہ ہی ماہانہ رپورٹس / سالانہ رپورٹس میں کیا جاتا ہے۔نیز دوران سال کسی بھی وقت پلان پیش کر دیا جاتا ہے کہ ہم اتنی مساجد / مشن ہاؤسز بنانا چاہتے ہیں مرکز اس کیلئے گرانٹ دے۔آئندہ اس امر کوملحوظ رکھا جائے کہ بجٹ پیش کرتے وقت اگلے پورے سال کا پلان بنا کر کہ ہم اتنی بلڈنگز / مساجد بنائیں گے اور ان پر اتنے اخراجات کا تخمینہ ہے، بجٹ میں شامل کیا جائے اور اس کی منظوری مرکز سے حاصل کی جائے۔اگر دوران سال کوئی نفع بخش موقعہ سامنے آئے تو اسے حاصل کرنے کیلئے منظور شدہ بجٹ میں تبدیلی کروانے کیلئے اس سلسلہ میں وضاحت طلب امور کے بارہ میں رپورٹ حضور انور کی خدمت اقدس میں پیش کر کے منظوری حاصل کی جائے اور پھر اس کے مطابق عمل کیا جائے۔جہاں سے بھی گرانٹ لی جائے وہ بجٹ میں ظاہر کی جائے ، اس کے اخراجات معمول کے حساب میں درج کئے جائیں اور ماہانہ مالی گوشوارہ کے ساتھ مرکز کو بھجوائے جائیں۔"Development Expenditure" کے ہیڈ میں پانچ نئی مدات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔Land / Plots / Buildings" - i اس مد میں نئی خریدی گئی املاک اور ان پر ہونے والے اخراجات درج کئے جائیں۔ii۔"Furniture and Fixture" اس مد میں نئی خریدی گئی اشیاء مثلاً پنکھے، فرنیچر، ریکس، ، الماریاں۔A۔C اور کارپٹ وغیرہ پر ہونے والے اخراجات درج کئے جائیں۔