مالی قربانی ایک تعارف — Page 28
مالی قربانی ہمارا فرض 28 فرمودات حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی " ہمیں خدا نے غلبہ اسلام کیلئے پیدا کیا ہے۔تو پھر ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی طاقت کے مطابق اس بارہ میں ہر ممکن کوشش کریں۔اور قربانی کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ضرورت کے لحاظ سے ہماری کوشش میں جو کمی رہ جائے گی وہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خود پوری کر دے گا۔ہماری روحانی آنکھ حالات کے افق پر غلبہ اسلام کے پر آثار دیکھ رہی ہے۔لیکن اس کیلئے ہمیں بہر حال قربانیاں دینی ہوں گی۔اپنے اموال اور اوقات کو قربان کرنا ہوگا۔" نظام وصیت ایک عظیم نظام ہے پیغام جلسہ سالانہ قادیان (۱۹۷۸ء) " اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جماعت احمدیہ میں نظام وصیت قائم کیا۔نظام وصیت ایک عظیم نظام ہے۔ہر پہلو کے لحاظ سے۔نظام وصیت کے ذریعہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے جو ممبر ہیں یا داخل ہیں سلسلہ عالیہ احمدیہ میں ان میں سے ایک گروہ ایسا ہو جو اسلامی تعلیم کی روح سے ذمہ داریوں کو اس قدر توجہ اور قربانی سے ادا کرنے والا ہو کہ ان میں اور دوسرے گروہ میں ایک مابہ الامتیاز پیدا ہو جائے۔نظام وصیت صرف 1/10 مالی قربانی کا نام نہیں ہے۔یہ نظام ہے زمین کی پستیوں سے اٹھا کر آسمانی رفعتوں تک پہنچانے کا۔" ( خطبه جمعه ۳۰ /اپریل ۱۹۸۲ء) ایک تعارف