مالی قربانی ایک تعارف — Page 115
مالی قربانی 115 بڑھو اور تمہارے بڑوں کی غفلت کے نتیجہ میں وقف جدید کے کام میں جو رخنہ پڑ گیا ہے اسے پر کر دو اور اس کمزوری کو دور کر دو جو اس تحریک کے کام میں واقع ہوگئی الفضل ربوہ ۷ اکتوبر ۱۹۶۶ء) ہے۔" حضرت خلیفہ المسح الرابع نے فرمایا:۔" بچوں کو شروع ہی سے وقف جدید میں شامل کیا جائے تو ہر قسم کے دوسرے چندوں میں اللہ تعالیٰ ان کے حوصلے بڑھائے گا۔" ہدایات بابت چندہ وقف جدید ایک تعارف چندہ وقف جدید کا سال یکم جنوری سے شروع ہو کر ۳۱ دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔کوشش کی جائے کہ کوئی فرد جماعت مرد، عورت، جوان، بوڑھا یا بچہ اس پاک تحریک میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے۔نو مبائعین کو بھی اس مقدس سکیم میں شامل کیا جائے۔خاندان کا سرپرست اس امر کو یقینی بنائے کہ گھر کا کوئی فرد اس سکیم میں شامل ہونے سے محروم نہ رہے حتی کہ نئے پیدا ہونے والے بچے کی طرف سے بھی چندہ ادا کیا جائے۔نئے کمانے والے جو پہلے اپنے والدین کے زیر کفالت تھے، برسر روزگار ہونے کے بعد ان سے ان کی آمد کے مطابق وعدے لئے جائیں۔وہ وفات شدگان جو خدا تعالیٰ کے فضل سے اس سکیم میں حصہ لے رہے تھے، ان کے عزیز واقارب کو ان کی مالی قربانی جاری رکھنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔ہر طرح سے کوشش کی جائے کہ کوئی بھی فرد جماعت اس بابرکت سکیم میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے تا وہ خدا تعالیٰ کی برکات وافضال سے حصہ پانے والا ہو۔