مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 72 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 72

مالی قربانی 72 ایک تعارف ایک ھیڈ سے متعلقہ آمد کسی دوسرے ھیڈ کے تحت خرچ نہیں کی جاسکتی۔مثلا ریگولر ھیڈ کی آمد سے کنڈ یشنل ھیڈ کی کسی مد کا خرچ ادا کیا جائے۔اس کے لئے پہلے مرکز سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔کسی ایک بجٹ ہیڈ کی آمد مرکز کی منظوری کے بغیر دوسرے بجٹ ہیڈ کے اخراجات کیلئے خرچ نہیں کی جاسکتی۔( مثلاً ریگولر کی مد سے کنڈ یشنل یا ڈیویلپمنٹ میں خرچ نہیں کیا جاسکتا۔) مجلس عاملہ بھی مرکز کی منظوری کے بغیر over all بجٹ بڑھانے کی بھی مجاز نہیں۔مرکزی اور مقامی امانات کو انکم سٹیٹمنٹ میں درج نہ کیا جائے بلکہ ان کا اندراج مجوز د رپورٹ فارم میں کیا جائے۔تبلیغ ، تربیت اور تعلیم ریگولر اخراجات ہیں ان کی الگ مدات نہ بنائی جائیں ان کے اخراجات متعلقہ مدات میں مالی گوشوارہ میں درج کئے جائیں۔تعمیر مساجد و مشن ہاؤسز کی آمد و خرچ کو مالی گوشوارہ میں درج کیا جائے۔بعض ممالک میں " سپیشل اخراجات " کئے جارہے ہیں ان کی آمد و خرچ کو بجائے الگ رکھنے کے مالی گوشوارہ میں ظاہر کیا جائے۔بنک سٹیٹمنٹ اور "Bank reconciliation statement" ہر چھ ماہ کے بعد مالی گوشوارہ کے ساتھ بھجوائی جائیں۔نوٹ :۔ماہانہ مالی گوشوارہ Annexure IV صفحہ نمبر 184 میں درج چیک لسٹ کو مد نظر رکھ کر تیار کر کے مرکز بھجوائیں۔