مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 66 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 66

مالی قربانی 66 ایک تعارف (i) جہاں تک مالی گوشوارہ جات کا تعلق ہے، دوران سال پیدا ہونے والا سنٹرل ریز روحسب ہدایت اسی طرح الگ کیا جائے گا اور اخراجات میں ایک خرج کے طور پر ظاہر کیا جائے گا۔(ii) مندرجہ بالا طریق پر الگ کی گئی رقوم سنٹرل ریز رو کی سٹیٹمنٹ میں آمد کے طور پر درج ہونگی۔(iii) پھر جس قدر رقم کی منظوری مرکز کی جانب سے سنٹرل ریزرو میں سے خرچ کرنے کی دی گئی ہے، اس قدر رقم " سنٹرل ریزروسٹیمنٹ " میں خرچ کے طور پر ظاہر کی جائے گی۔اور مالی گوشوارہ کے متعلقہ مین ہیڈ یعنی ریگولر، کنڈیشنل یا ڈویلپمنٹ میں " آمد از سنٹرل ریز روا" کے طور پر ظاہر کی جائے گی۔اگر مرکز کسی خاص مد میں ہونے والے اخراجات کے تعلق میں سنٹرل ریز رو سے رقم خرچ کرنے کی منظوری دیتا ہے تو وہ رقم اس مد میں خرچ ہونی چاہیئے۔تبلیغ وتربیت اور تعلیم کی مدات الگ سے نہیں کھولی جاسکتیں۔یہ مشنز کا روز مرہ کا کام ہے۔یعنی تبلیغ و تربیت کیلئے اختیار کئے گئے سفر کے اخراجات مد Travelling سے لئے جائیں۔ان مقاصد کیلئے رکھے گئے معلمین / ملازمین وغیرہ کی تنخواہوں کے اخراجات مد Establishment میں درج ہونگے اور اسی طرح اس سلسلہ میں کی گئی میٹنگز، ٹیلیفون اور فیکسز وغیرہ کے اخراجات متعلقہ مدات سے لئے جائیں۔ریگولر انکم میں نئی مد " Profit/Refund/Interest" کا اندراج کر دیا گیا ہے۔اس میں بینکنگ پرافٹ یا کسی قسم کے ریفنڈز سے حاصل ہونے والی آمد درج کی جائے۔احباب جماعت سے اشاعت اسلام" کے سلسلہ میں حاصل ہونے والی رقوم بھی اسی مد کے تحت کھولے جانے والے سب ھیڈ میں آئیں گی۔اس مد میں حاصل ہونے والی سودی آمد اور لاٹری وغیرہ کی آمد کی رپورٹ الگ بھجوائی جائے۔"MTA International" کی مد میں MTA کیلئے لیا جانے والا چندہ درج ہوگا۔یہ چندہ _^ 100% سنٹرل ریز رو کا حصہ بنے گا اور ملک کو اسے اپنے طور پر خرچ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔۔۔۔Loan From" کی مد میں کسی بھی ذریعہ سے قرض کی صورت میں ملنے والی امداد درج ہوگی۔"Regular Income " میں دی گئی مدات کے علاوہ اگر کسی اور ذریعہ سے آمد ہوتی ہے تو۔۔Miscellaneous ( متفرق) کی مد میں درج ہو گی۔جسکی تفصیل ماہانہ رپورٹ میں مرکز بھجوائی جائے۔اگر کسی نئی مد کے کھولنے کی ضرورت پیش آرہی ہو اور موجودہ مدات میں کوئی رقم نہ ڈالی جا سکتی ہو تو وجہ بیان