مالی قربانی ایک تعارف — Page 67
مالی قربانی 67 ایک تعارف کر کے مرکز سے منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ریگولر ایکسپنڈ پچر (Regular Expenditure) اس ہیڈ کے تحت کچھ نئی مدات کا اضافہ کیا گیا ہے اور کچھ مدات میں ترمیم کی گئی ہے جنکی تفصیل درج ذیل ہے۔اگر ان مدات کے علاوہ کسی قسم کا خرچ ہوتا ہے تو وہ مد Miscellaneous ( متفرق) میں درج کیا جائے اور اس کی تفصیل ماہانہ رپورٹ میں مرکز بھجوائی جائے۔"House Rent" کی جگہ "Rent, Rates and Taxes" کی مد درج کی گئی ہے۔اس میں ہر قسم کا Taxes Rent اور گورنمنٹ Rates درج ہوں گے۔(سوائے ایسے ٹیکس کے جو ملازمین کی جانب سے جماعت نے جمع کروایا ہوگا۔) "Stationery" کی جگہ "Printing & Stationery" کی مددرج کی گئی ہے۔اس میں دفتری سٹیشنری کے علاوہ رسید بکس، فارمز اور پیڈز وغیرہ کی چھپوائی پر ہونے والا خرچ درج کیا جائے۔"Literature" کی جگہ "Literature & Publications" کی مد درج کی گئی ہے۔اس میں لٹریچر، کتب ، اخبارات ورسائل اور اشتہارات وغیرہ کی طباعت پر آنے والا خرج درج کیا جائے۔"Postage" کی جگہ "Postage, Telephone & Faxes" کی مد درج کی گئی ہے۔اس میں ان امور پر اُٹھنے والے اخراجات درج کئے جائیں۔"Newspaper" کی جگہ "Newspaper, Books & Periodicals" کی مددرج کی گئی ہے۔اس میں اخبارات، رسائل اور کتابوں کی خرید کے اخراجات درج کئے جائیں۔"Maintenance" کی جگہ م "Repair & Maintenance" درج کی گئی ہے اور اس کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات مد "Vehicles" میں آئیں گے اور باقی۔V۔C۔R، کمپیوٹر، فیکس مشین، فرنیچر وغیرہ اور بلڈنگ کی مرمت کے اخراجات مد "Properties " میں آئیں گے۔درج ذیل نئی مدات کا اضافہ کیا گیا ہے :- (Utilities (i" اس مد میں بجلی گیس اور پانی کے اخراجات درج کئے جائیں۔