مالی قربانی ایک تعارف — Page 45
مالی قربانی 45 ایک تعارف آڈیٹر اپنی ذمہ داری سے کوتاہی کے مرتکب پائے گئے تو وہ بھی جماعت کے اس نقصان کو پورا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔نوٹ :۔اگر کسی موصی کی وصیت او پر دی گئی وجو ہات ۲ اور ۳ کے علاوہ کسی وجہ سے منسوخ ہوئی ہو اور وہ اپنے لازمی چندوں کی ادائیگی باقاعدگی کے ساتھ کر رہا ہو اور اس کے ذمہ چھ ماہ سے زائد کا بقایا نہ ہوتو اس کے بطور عہد یدار منتخب ہونے میں کوئی روک نہیں ہے۔اگر کوئی شخص اپنے عہدے سے انضباطی کاروائی کی وجہ سے دوسری بار ہٹایا گیا ہو تو وہ دوبارہ کبھی بھی کسی جماعتی عہدے کا اہل نہیں رہے گا۔قواعد وضوابط تحریک جدید نمبر ۲۰۹، ۲۳۵) خاص ضرورت کے تحت چندہ وصول کرنے کا طریق لازمی چندہ جات اور مرکزی تحریکات کے علاوہ کسی بھی قسم کا چندہ اکٹھا کرنے کیلئے مرکز کی اجازت ضروری ہوگی۔ار ملکی یا مقامی سطح پرکسی خاص ضرورت کے ماتحت یا ہنگامی ضروریات کیلئے کسی نئے چندہ کی ضرورت پیدا ہوتی ہے تو وکالت مال لندن کی وساطت سے حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے منظوری حاصل کرنالازمی ہوگی۔ایسے چندہ کی وصولی کی اجازت منظوری کے موصول ہونے کے بعد ہوگی۔☆