مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 31 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 31

مالی قربانی 31 وَمِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ اور ان کے انفاق فی سبیل اللہ کا ایک سلسلہ جاری ہے۔ہم دیتے چلے جاتے ہیں اور یہ خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ ہے وہ کوثر جو حضرت محمد ﷺ نے بہائی اور اس کوثر کی زندگی کی ضمانت کے طور پر ہم پیدا کئے گئے ہیں۔ہم جن کے سپرد اللہ تعالیٰ نے اس کوثر سے جام بھر بھر کے ساری دنیا کے پلانے کا کام کیا ہے۔اس کوثر کو اپنی قربانیوں سے بھر دیں لیکن یا درکھیں کہ یہ کوثر ایک سب سے پاک رسول کی قربانیوں کا ایک تالاب ہے اس میں گندہ قطرہ نہیں جائے گا۔نفس کی ملونی کا ایک ذرہ بھی اس میں داخل نہ کیا جائے گا۔ورنہ آپ قربانی کرنے والے گروہ میں نہیں رکھے جائیں گے۔اس خوف کے ساتھ اپنے نفوس کا محاسبہ کرتے رہیں اور دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مالی نظام کو ہر پہلو سے پاک وصاف رکھے اور ہمارے نفس کی ملونیوں سے اسے بچائے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر جماعت کا ایک طبقہ اس معاملہ میں تقوی شعاری اختیار کرے اور غیر اللہ کا خوف نہ کھائے شرک نہ کرے اور اس بات پر قائم ہو جائے کہ خدا کی راہ میں میں جو بھی دوں گا سچائی کے ساتھ دوں گا تو آج شرح بڑھائے بغیر بھی ہما را چندہ دو گنا ہوسکتا ہے۔" خدا کی راہ میں قربانی " ( خطبہ جمعہ ۲۳ / جولائی ۱۹۸۲ء) کیسے تعجب کی بات ہے کہ احمدی کہلا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر تجدید بیعت کر کے یہ دعوے کر کے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔یہ عہد و پیمان باندھ کر کہ ہم دوبارہ اسلام کی کشتی کو پارلگانے کے لئے اپنے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اپنے جسموں کو بھی غرق کرنا پڑا اس راہ میں تو غرق کر دیں گے تاکہ ایک تعارف