مالی قربانی ایک تعارف — Page 19
مالی قربانی 19 کہ تم خود بخود ان کو نہیں جان سکتے تھے اور خدا تعالیٰ کی حجت تم پر پوری کر دے اور تمہیں بینا بنایا اور تم نے وہ دیکھا جو تمہارے پہلے باپ دادوں نے نہیں دیکھا تھا اور وہ نور اور یقین تم کو ملا جو انہیں نہیں ملا تھا۔پس خدا کی نعمتوں کو ر ڈ مت کرو اور غافل مت ہو۔اور میں تم میں ایسے لوگ بھی دیکھتا ہوں جنہوں نے اپنے خدا کا ایسا قدر نہیں کیا جو کرنا چاہیئے تھا۔اور کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان نہیں لائے۔کیا یہ لوگ خدا پر احسان کرتے ہیں اور سب احسان خدا کے ہی ہیں اگر یہ جانتے ہوں۔اسی کیلئے عزت اور بزرگی ہے۔اگر تم قبول نہیں کرو گے تو وہ تم سے اپنا منہ پھیر لے گا اور ایک اور قوم لائے گا اور تم اس کا کچھ بھی حرج نہیں کر سکو گے اور یہ خدا کے دن ہیں اور اس کی حجتوں کے دن۔پس خدا سے اور اس کے دنوں سے ڈرو اگر متقی ہو۔اور عنقریب تم خدا کی طرف واپس کئے جاؤ گے اور پوچھے جاؤ گے اور ہم نہیں دیکھتے کہ تمہارے ساتھ تمہارے مال اور املاک جائیں گے پس ہوش میں آجاؤ اور جاہل مت بنو۔اور اپنے مالوں کے ساتھ اور جانوں کے ساتھ خدا کی راہ میں کوشش کرو اور اطاعت کرتے ہوئے کھڑے ہو۔کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ خدا تم سے راضی ہو جائے گا حالانکہ ابھی تم نے وہ کام نہیں کئے جو صادقوں کے کام ہیں۔تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچو گے جب تک کہ وہ چیزیں خرچ نہیں کرو گے جو تمہیں پیاری ہیں۔کیا سبب جو تم نہیں سمجھتے۔کیا تم ہمیشہ زندہ چھوڑے جاؤ گے اور نہیں مرو گے۔مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں متنبہ کروں۔پس جان لو کہ خدا تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے اور خدا تمہیں بلاتا ہے تا اپنے مالوں اور جانوں کی کوششوں کے ساتھ تم اس کی مددکرو۔پس کیا تم فرمانبرداری اختیار کرو گے اور جو تم میں سے خدا کی مدد کرے گا خدا اس کی مدد کرے گا۔اور جو کچھ اس نے خدا کو دیا خدا کچھ زیادہ کے ساتھ اس کو واپس دے دے گا اور وہ سب محسنوں سے بہتر محسن ہے۔سو اٹھو لو گو اور چاہیئے کہ ایک ایک تعارف