مالی قربانی ایک تعارف — Page 170
مالی قربانی 170 ایک تعارف پہلے قرضہ ، پھر وصیت ، پھر وراثت ہوتی ہے۔اس صورت میں اگر وفات کے وقت ایسی جائیداد جس پر حصہ جائیداد قابل ادا ہو اس پر اگر کوئی Mortgage کی اقساط رہتی ہیں تو وفات کے وقت اس جائیداد کی جو مالیت ہوگی اس میں سے Mortgage کی رقم منہا کر کے بقیہ رقم پر حصہ جائیداد ادا ہوگا۔سوال: کیا کوئی موصی اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کی تشخیص کروا کر اس پر واجب الاداء رقم کی ادائیگی کر سکتا ہے؟ اگر کر سکتا ہے تو کس شرح پر نیز کیا تشخیص کروانے کے بعد مکمل ادائیگی کرنے کی کوئی معیاد مقرر ہے؟ جواب:۔۱۔جی ہاں موصی اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کی تشخیص کروا کر اس پر حصہ جائیداد دا کرسکتا ہے۔۲۔ادائیگی کی شرح موصی از خود مقرر کرتا ہے (مقررہ شرح کے مابین ) نیز مجلس کار پرداز سے اس کی منظوری بھی لازم ہے۔۳ تشخیص مکمل ہو جانے کے بعد ہر قسم کی جائیداد کی ادائیگی دوسال میں کرنا ضروری ہے۔۴۔رہائشی مکان کی صورت میں یہ معیاد 5 سال تک کی ہو سکتی ہے۔اگر موصی خود اس میں رہائش پذیر ہے۔سوال:۔جائیداد جو کسی موصی کے نام ہو مگر وہ مکمل طور پر اس کی ملکیت نہ ہو تو کیا موصی اس جا حصہ جائیدا دادا کرے گا؟ جواب:۔اگر جائیداد مکمل طور پر موصی کی ملکیت نہ ہو تو اس جائیداد میں سے صرف اس کے ملکیتی حصہ پر حصہ جائیداد ادا کرنالازمی ہو گا۔لیکن اگر اس جائیداد میں سے موصی کا کچھ بھی حصہ نہ ہے بلکہ موصی کا محض نام استعمال ہو رہا ہے تو اس کی اطلاع مجلس کار پرداز کو دینا ہوگی۔سوال: اگر موصی کسی قرض کی ہوئی رقم سے خریدے گئے مکان پر اقساط ادا کر رہا ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اسکی تشخیص کروا کر حصہ جائیداد ادا کر دے تو کیا وہ خریدی گئی جائیداد کی کل مالیت پر حصہ جائیداد ادا کرے گا یا صرف اس حصہ پر جس کی اس نے ادا ئیگی کر دی ہے؟ جواب:۔حصہ جائیداد در حقیقت موصی کی وفات پر ادا کرنا ہوتا ہے۔تاہم پیچیدہ اور غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے موصی کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی حصہ جائیدادا دا کر لے۔