مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 157 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 157

مالی قربانی 157 ایک تعارف نوٹ :۔ایسی گرانٹس نیشنل ہیڈ کواٹرز سے مناسب اقساط میں ادا کی جائیں گی۔کسی جماعت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ چندہ جات کی وصول شدہ رقوم سے یہ گرانٹس منہا کر لے۔۲۴۔وہ مقامی جماعت جو نیشنل مجلس عاملہ سے گرانٹ کی درخواست کرے اس پر لازم ہو گا کہ وہ درخواست کے ساتھ اپنے مقامی آمد و اخراجات کے بجٹ کی ایک نقل بھی نیشنل مجلس عاملہ کو ارسال کرے۔۲۵۔مقامی اخراجات کی درج ذیل مدات ہو سکتی ہیں۔(i) کسی غریب کے علاج پر اُٹھے والے اخراجات قاعدہ نمبر 241) ( ii ) مقامی سطح پر تبلیغ تعلیم ، مہمان نوازی اور چندہ جات کے حصول پر آنے والے اخراجات نیز مقامی مسجد کی روز مرہ مرمت ، ڈاک اور سٹیشنری وغیرہ پر آنے والے اخراجات۔قاعدہ نمبر (242) نوٹ:۔عام طور پر مقامی جماعت کا کام رضا کارانہ بنیاد پر ہوگا۔تاہم نیشنل مرکز کی اجازت سے معاوضہ پر کام کرنے والے افرا در کھے جاسکتے ہیں۔