مالی قربانی ایک تعارف — Page 155
مالی قربانی 155 ایک تعارف اگر کسی جماعت کے ممبران کو اپنے نیشنل امیر کے کسی فیصلے حکم یا کاروائی کے خلاف شکایت پیدا ہو تو ایسی صورت میں وہ مرکز میں اُس کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔اس صورت میں مرکز کے فیصلہ کی اطاعت جماعت اور امیر، دونوں پر لازمی ہوگی۔ایسی اپیل امیر کی معرفت آنی چاہئے جو اسے سات دن کے اندر اندر مرکز بھجوانے کا پابند ہو گا مرکز سے فیصلہ ہو جانے کی مدت تک اس امیر کی ہدایت / حکم قائم رہے گا۔تاہم مرکز یہ اختیار رکھتا ہے کہ حتمی فیصلہ تک امیر کے اُس حکم کو معطل کر دے۔قاعدہ نمبر 221 ہر مقامی جماعت اپنے ممبران ( یعنی مردوں عورتوں اور بچوں) کا مکمل ریکارڈ معین طریق پر قاعدہ نمبر 227) ۱۳۔الد رجسٹر میں مہیا کرے گی۔ہر مقامی جماعت اپنے ہر شعبہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ نیشنل امیر کو بھیجے گی اسی طرح نیشنل امیر بھی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرکز کو ارسال کرے گا۔مرکز یا امیر کے مطالبہ پر درمیانی مدت کی رپورٹ قاعدہ نمبر 228) بھی بھجوائی جانی ضروری ہے۔ہر کمانے والے ممبر جماعت کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ مرکز کی طرف سے مقرر کردہ شرح کے مطابق قاعدہ نمبر (232) _17 جماعت کی مالی معاونت کرے۔ہر مقامی جماعت ہمیشہ تمام چندہ جات اور دیگر رقوم نیشنل ہیڈ کوارٹر بھجوانے کی پابند ہوگی۔کسی مقامی جماعت کو یا اس کے کسی عہدیدار کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ ان چندہ جات یا رقوم میں سے اپنی صوابدید سے خرچ کر سکے۔مقامی امیر صدر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وصول شدہ رقوم محاسب یا امین کے پاس حسب قواعد جمع کروادی گئی ہیں۔۔قاعدہ نمبر (233) ہر مقامی جماعت تمام حسابات اور ریکارڈ کو مناسب طور پر مکمل رکھے گی۔اور مرکز سے اس سلسلہ میں موصول ہونے والی ہدایات پر عملدرآمد کرے گی۔۱۸۔قاعدہ نمبر 234) اگر کوئی محصل (چندہ اکٹھا کرنے والا )/ سیکریٹری مال / یا کوئی اور شخص قاعدہ نمبر 233 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، اور جماعتی رقوم یا ذیلی تنظیم سے متعلقہ رقوم کو ذاتی استعمال میں لایا۔تو ایسے شخص کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ استعمال شدہ رقم واپس جمع کروائے۔نیز ایسا شخص استعمال شدہ چندہ واپس جمع کروانے اور حضرت خلیفہ اسیح سے معافی حاصل کرنے کے بعد تین سال تک کسی بھی عہدہ کیلئے نامزد یا منتخب کیئے جانے کا