مالی قربانی ایک تعارف — Page 154
مالی قربانی 154 درج ذیل افراد جماعت میں کسی بھی عہدے کیلئے اہل نہ ہوں گے۔با شخص جو قاعدہ نمبر ۱۸۱ کے تحت ووٹ دینے کا اہل نہ ہو۔ایسا ب۔ایسا موصی ،جسکی وصیت صدرا انجمن احمدیہ نے منسوخ کر دی ہو۔ج۔ایسا موصی جس کی وصیت کسی تعزیری کاروائی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہو۔ایک تعارف د۔ایسا شخص جو جماعتی رقوم کو ذاتی استعمال میں لایا ہو (جیسا کہ قاعدہ نمبر ۲۳۵ میں ذکر ہے ) اور ایسا شخص جو ذیلی تنظیم سے متعلقہ رقوم کو ذاتی استعمال میں لایا ہو۔ایسا شخص تمام رقم واپس جمع کروانے اور حضرت خلیفہ اسیح سے معافی مل جانے کے تین سال بعد تک نہ کسی عہدے کیلئے چنا جاسکتا ہے اور نہ ہی نامزد کیا جاسکتا ہے۔اگر ایسا شخص دوبارہ یہی غلطی دوہرائے وہ آئندہ کبھی بھی کسی عہدہ کا اہل نہ ہو گا۔نوٹ۔۔اگر کسی موصی کی وصیت شق نمبر (ب) اور (ج) کے علاوہ کسی اور وجہ سے منسوخ ہوئی ہو اور ایسا ں اپنے لازمی چندہ جات با قاعدگی سے ادا کر رہا ہوا اور نہ ہی وہ چھ ماہ یا اس سے زائد کا بقایا دار ہو تو ایسے شخص کے انتخاب یا نامزدگی کے خلاف کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ii۔اگر کوئی شخص تعزیری طور پر کسی عہدے سے دوسری دفعہ فارغ کیا جائے تو آئندہ ہمیشہ کیلئے وہ کسی بھی جماعتی عہدہ کا اہل نہ ہوگا۔ا۔قاعدہ نمبر 209) تمام عہدیداران بشمول امراء اپنے فرائض متعلقہ وکلاء تحریک جدید انجمن احمدیہ کی ہدایت و نگرانی کے تحت ادا کریں گے اور ان کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ہر وکیل اپنی زیر نگرانی جماعت کے ریکارڈ کو چیک کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔وہ یہ بھی اختیار رکھتا ہے کہ ریکارڈ کو مرکز یا جہاں چاہے منگوا سکتا ہے۔( قاعدہ نمبر 215) نیشنل امیر استثنائی حالات میں یہ حق رکھتا ہے کہ وہ مجلس عاملہ کی ایسی سفارشات کو رد کر دے جو اس کے خیال میں جماعتی اغراض و مقاصد اور مفادات کے لئے نقصان دہ ہوں ایسی صورت میں امیر کو اس فیصلہ کا اندراج مجلس عاملہ کے رجسٹر کا روائی میں کرنا ہوگا اور اس بارے میں ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ مرکز بھجوا نا ضروری ہوگی۔نوٹ:۔نیشنل صدر کو مجلس عاملہ کی کسی سفارش کو رد کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔قاعدہ نمبر 218)