مالی قربانی ایک تعارف — Page 142
مالی قربانی 142 ایک تعارف (ب) دیگر چندہ جات: (i) زکوة (ii) فطرانہ (iii) عید فنڈ (iv) صدقہ (ج) چندہ تحریک جدید ، چندہ وقف جدید، اور دیگر تحریکات میں حصہ لینا ، جو حضرت خلیفتہ المسیح کی طرف سے وقتا فوقتا جاری کی جائیں۔(1) 1۔ایسے عطیات جن کے لینے کی منظوری مرکز سے حاصل کی گئی ہو۔2۔لوکل فنڈ ( قاعدہ نمبر 325) سیکرٹری مال کو ہر قسم کی آمد (چندہ جات + عطیات + گرانٹس وغیرہ ) کا اس کی مدات کے مطابق ماب رکھنا ہوگا اور وصول شدہ رقوم متعلقہ بنک اکاؤنٹ میں رکھنا ہوگی۔( قاعدہ نمبر 326) ہر ماہ کے آخر پر امیر جماعت کی معرفت اُس ماہ میں وصول ہونے والے تمام چندہ جات کی فہرست متعلقہ مدات کے مطابق وکیل المال ثانی کو بھجوانی ہوگی۔جہاں تک حصہ آمد اور حصہ جائیداد کا تعلق ہے اُسے ایک تفصیلی فہرست جس میں موصیان کا نام، وصیت نمبر اور انکی ادا کردہ رقم کا مکمل اندراج ہو بھجوانی ہوگی۔( قاعدہ نمبر 327) مالی سال یکم جولائی کو شروع ہوتا ہے اور اگلے سال ۳۰ جون کو ختم ہوتا ہے۔سیکرٹری مال کو قواعد کے مطابق مالی سال کے شروع ہی میں جماعت وار تشخیص بجٹ تیار کرنا ہوگا۔تشخیص بجٹ کمانے والے افراد جماعت کی اصل آمد پر بمطابق شرح تیار کیا جائے گا۔وہ تمام ملک کی تمام جماعتوں سے موصول شدہ بجٹ کے گوشواروں کا خلاصہ بذریعہ امیر، وکیل المال ثانی ربوہ کو بھیجے گا۔امید کی جاتی ہے کہ بجٹ کا گوشوارہ 30 ستمبر تک مرکز میں بھجوانے کے لئے تیار ہو جائے گا۔وہ جماعت کے ممبران سے تشخیص شدہ بجٹ کے مطابق چندے کی وصولی کا انتظام کرے گا۔اور قاعدہ نمبر 328) وصول شدہ رقوم کو با قاعدگی سے جماعت کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروائے گا۔نیز حصہ مرکز کوسنٹرل ریزرو میں جمع کروائے گا۔اُسے مندرجہ ذیل کھاتوں کا حساب مکمل رکھنا ہوگا۔قاعدہ نمبر 329) (۱) روز نامچه (ب) انفرادی کھاتہ ( ج ) اجتماعی کھاتہ ( جو مختلف مدات کے تحت آمد