مالی قربانی ایک تعارف — Page 141
مالی قربانی 141 ایک تعارف فرائض عہد یداران مندرجہ درج ذیل عہدیداران کے فرائض قواعد وضوابط تحریک جدید کے تحت درج ذیل ہیں۔ا۔سیکرٹری مال ۲۔ایڈیشنل سیکرٹری مال ۴۔سیکرٹری تحریک جدید سیکرٹری وصایا ۵۔سیکرٹری وقف جدید ۶۔ایڈیشنل سیکر ٹری وقف جدید ( برائے نو مبائعین ) ۷۔سیکرٹری جائیداد محاسب ا۔فنانس کمیٹی ۹۔امین فرائض سیکرٹری مال وصولی سیکشن:۔محصلین بھی نامزد کیے جاسکتے ہیں۔۱۰۔آڈیٹر سیکرٹری مال احباب جماعت سے چندہ اکٹھا کرے گا۔اس سلسلہ میں بڑی جماعتوں کی مدد کیلئے ( قاعدہ نمبر 324) چندہ جات درج ذیل ہیں :- (۱) لازمی چندہ جات چندہ عام: کسی شخص کی ماہانہ آمدنی کا (1/16) ہے جو ماہانہ ادا کیا جاتا ہے۔حصہ آمد :۔موصی اپنی آمد کے مطابق ماہانہ ادا کرے گا۔اس کی شرح کل آمد کا 1/10 سے لیکر 1/3 تک ہے جو حسب وعدہ اپنی وصیت کے مطابق کرتا ہے۔حصہ جائیداد :۔یہ موصی کی طرف سے وصیت کے قواعد کے مطابق ادا کیا جاتا ہے اسکی شرح موصی کی جائیداد کے 1/10 سے لیکر 1/3 تک ہوتی ہے۔چندہ جلسہ سالانہ :۔یہ سال میں ایک بار ادا کیا جاتا ہے۔اور اسکی شرح سالانہ آمدنی کا 1/120 ہوتی ہے۔