مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 140 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 140

مالی قربانی 140 ایک تعارف ( ج ) نیشنل آڈیٹر (بمطابق قواعد وضوابط تحریک جدید 388 تا 395) انٹرنل آڈیٹر کے علاوہ (جیسا کہ قواعد وضوابط تحریک جدید نمبر 388 میں درج کیا گیا ہے ) مرکز کی طرف سے ہر ملک میں ایک آڈیٹرا میر کے مشورہ سے مقرر کیا جائے گا۔جو نیشنل آڈیٹر کے طور پر کام کرے گا۔نیشنل آڈین نیشنل جماعت یا کسی بھی مقامی جماعت کا جب چاہے آؤٹ کر سکتا ہے۔نیشنل آڈیٹر حسب قواعد، صدر مجلس تحریک جدید کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کا ذمہ دار ہے۔رٹ:۔1- مرکز کی طرف سے مقرر کردہ قاضی اور آڈیٹر، کسی بھی دوسرے جماعتی عہدے کیلئے منتخب نہیں ہو سکتے۔استثنائی صورت میں ایسا کرنے کیلئے مرکز سے پیشگی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔2۔آڈیٹر اس بات کا ذمہ دار ہے۔کہ تمام جماعتی حسابات درست ہوں۔اگر کسی جگہ کوئی کوتاہی ہو رہی ہے۔تو آڈیٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر مرکز کو اس سے آگاہ کرے۔اگر آڈیٹر کی کوتاہی کی وجہ سے جماعت کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ اس نقصان کے پورا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔آڈیٹر کے معائنہ کے بعد کسی عہد یدار کورپورٹ معائنہ میں تبدیلی یا تنسیخ کا اختیار نہ ہوگا اور نہ ہی اس کو ضائع کر سکے گا۔-17 آڈیٹر کی معائنہ رپورٹ کے مطابق ضروری اصلاحی کا روائی کی جائے اور اس کی رپورٹ بھی دی جائے۔اگر کسی امر کے بارہ میں اختلاف ہو تو اپنی اختلافی رائے کے ساتھ اس امر کے متعلق بالا اتھارٹی سے فیصلہ کروایا جائے ، تا آخری فیصلہ آڈیٹر کی رپورٹ کے مطابق عمل درآمد کیا جانا ضروری ہے۔سوائے اس کے کر نیشنل امیر، آڈیٹر کی رپورٹ کے مطابق عمل درآمد کو جماعت کیلئے نقصان دہ سمجھے، اس صورت میں وہ فوری طور پر اس امر کی منظوری صدر مجلس تحریک جدید سے حاصل کرے گا۔ا۔ترسیل چندہ جات کا متعلقہ ریکارڈ اور اخراجات کی رسیدات حفاظت کے ساتھ رکھی جائیں اور آڈیٹر کو بوقت پڑتال مہیا کی جائیں۔