مالی قربانی ایک تعارف — Page 135
مالی قربانی 135 ایک تعارف محصل چندہ وصول کر سکتا ہے اور اس کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ لوکل سیکرٹری مال سے رسید بک حاصل کر کے تمام رقم لوکل سیکرٹری مال کے پاس جمع کروائے۔خود براہ راست ترسیل کرنے کی اجازت نہیں۔استعمال شده رسید بکوں کو آڈیٹر کی پڑتال کے بعد نیشنل مرکز جمع کروادیا جائے۔جبکہ روز نامچہ اور کھانہ جات کا ریکارڈ مقامی جماعت میں محفوظ رکھا جائے۔مقامی سطح پر وصول شدہ چندہ کا حساب رکھنے کا طریق کار چندہ جات کے حسابات رکھنے کیلئے جماعتوں میں نیشنل مرکز کی طرف سے مہیا کردہ روز نامچہ ہی استعمال کیا جائے اور ملک بھر میں ایک ہی روز نامچہ استعمال ہوگا۔مختلف چندوں کیلئے الگ الگ روز نامچے استعمال نہیں ہوں گے۔نیشنل مرکز کی اجازت کے بغیر اپنے رجسٹرات اور طریق حساب اختیار نہیں کیا جاسکتا۔مثنی رسید بک کے مطابق روز نامچہ پر مدوار چندہ جات کا اندراج کیا جائے۔یہ امر ضروری ہے کہ جب کسی رسید بک کے اندراج شروع کئے جائیں تو رسید نمبروں کی ترتیب درست ہو۔روز نامچہ کے ہر صفحہ کی الگ میزان کی جائے اور مہینہ کے اندراج مکمل ہونے پر تمام میزان اکٹھی کر دی جائے۔ترسیل کے وقت میزان ضروری ہے۔مقامی جماعت کی جانب سے نیشنل جماعت کو چندہ جات کی ترسیل ہر ماہ کی دس (۱۰) تاریخ تک گذشتہ ماہ کی وصولی کی مدوار تمام رقم کی ترسیل ضروری ہے لیکن جون میں وصول شدہ رقوم کی ترسیل ۳۰ جون تک ہونی لازمی ہے۔موصیان کے چندہ کے ساتھ وصیت نمبر ، نام اور چندہ کی رقم ضرور کھی جائے۔زکوۃ کی رقوم کی اسم وار تفصیل نیشنل مرکز میں بھجوائی جائے۔چندہ کی رقم بھجوانے کے بعد اگر کچھ ایام تک نیشنل مرکز کی طرف سے مقامی جماعت کو رسید یا کو پن نہ ملے تو نیشنل مرکز سے رابطہ کیا جائے۔سیکرٹری مال اور امین کے پاس رقم جمع کروانے کی صورت میں نیشنل مرکز کی مطبوعہ رسید ضرور حاصل کی جائے۔نئے سال کے شروع ہونے پر یا دوران سال اگر سابقہ سالوں کے چندہ جات بھجوائے جائیں تو