مالی قربانی ایک تعارف — Page 134
مالی قربانی 134 ایک تعارف اسی طرح روز نامچہ اور کھانہ جات بھی مرکز سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ضائع کئے جاسکتے ہیں۔سوائے ان روز نامچوں اور کھانہ جات کے جن میں موصیان کی ادائیگیوں کا ریکارڈ ہو۔مقامی سطح پر رسید بکس سے متعلقہ امور رسید بک پر تمام اندراجات واضح اور صاف ہوں اور کسی قسم کی کٹنگ یا اوور رائٹنگ ( over writing) نہ ہو، اشد مجبوری کی صورت میں ایسا ہونے پر ساتھ دستخط کئے جائیں اور کٹنگ اس طرح ہو کہ پہلی تحریر بھی پڑھی جائے۔چاہیئے۔رسیدات پر چندہ جات کی میزان ہندسوں اور لفظوں میں یکساں ہو، دونوں میں فرق نہیں ہونا رسیدات پر چندہ وصول کرنے کے بعد جائزہ لے لیں کہ مثنی صاف پڑھی جاتی ہے اور متعلقہ مدات کا چندہ متعلقہ خانے کے اندر ہی درج ہے۔۴۔رسید بک پر چندہ وصول کرنے والا اپنے دستخط کرے۔بغیر رقم لئے پیشگی رسید ہرگز نہ بنائی جائے۔ایسا کرنے کی صورت میں رسید جاری کرنے والا رقم کا خود ذمہ دار ہوگا۔رسید بک میں کسی نمبر کی رسید یا مٹی کے نہ ہونے یا ترتیب کے درست نہ ہونے کی صورت میں امیر ا صدر جماعت حلقہ کو فوراً اطلاع دی جائے۔رسید بک کے گم ہونے کی صورت میں تحریری رپورٹ کی جائے جس میں پوری تفصیل درج ہو۔یہ معاملہ مقامی مجلس عاملہ میں پیش کر کے اس کی رپورٹ کے ساتھ نیشنل مرکز کو بھجوایا جائے۔محصلین کو رسید بک مہیا کرنے کی صورت میں ان سے چندہ کی رقم وصول کرنے کی ذمہ داری سیکرٹری مال کی ہوتی ہے۔اس لئے اس کا فرض ہے کہ جب بھی رسید بک کسی کو جاری کرے تو کچھ مدت کے بعد رسید بک کے مطابق رقم کے ساتھ رسید بک بھی ضرور واپس لے۔یہ مدت ایک ماہ سے زائد نہ ہو۔و۔جماعتوں میں تمام چندہ جات کی وصولی اور ترسیل کی ذمہ داری لوکل سیکرٹری مال کی ہے۔کسی دوسری مالی تحریک کے عہدیدار کو اپنے عہدہ کے لحاظ سے چندہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ، وہ صرف بطور