مالی قربانی ایک تعارف — Page 122
مالی قربانی 122 ایک تعارف اس تحریک میں حصہ لینے والوں کو نصائح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ پوری طرح شرح صدر اور محبت کے جذبہ سے جو دینا چاہتا ہے وہ دے، ادنی سا بھی تردد یا بوجھ ہو تو وہ ہرگز نہ دے۔یہ ایک خاص نوعیت کی تحریک ہے جس میں بشاشت طبع ہی ضروری نہیں بلکہ طبیعت کا دباؤ ضروری ہے۔دل سے بے قرار تمنا اٹھ رہی ہو، یہ خواہش پیدا ہورہی ہو کہ میں اس میں شامل ہوں۔آج ایک آنہ بھی جس کو توفیق ہو وہ بھی بہت عظیم دولت ہے ، وہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی سعادت ہوگی۔اس اعلان کے ایک روز بعد یعنی ۱۵ / مارچ ۱۹۸۶ ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس تحریک کو سید نا بلال فنڈ کا نام عطا فر مایا۔اس فنڈ میں چندہ کی ادائیگی کرنے والے احباب کے ناموں کی فہرست دعا کیلئے ہر ماہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔طاہر فاؤنڈیشن حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حضرت خلیفہ المسح الرابع کے کاموں کو جاری رکھنے اور آپ کے علمی فیضان کی تدوین و اشاعت کیلئے " طاہر فاؤنڈیشن" کے قیام کا اعلان فرماتے ہوئے فرمایا:۔اس مقصد کیلئے ایک الگ ادارہ کی ضرورت ہے جس کے ۲۰ ڈائر یکٹرز ہوں گے۔اس کی ایک شاخ لندن میں قائم ہوگی۔جہاں تک فنڈز کا تعلق ہے تینوں انجمنیں یعنی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمد یہ اور وقف جدید انجمن احمد یہ اس کیلئے فنڈ مہیا کریں گی۔جو لوگ خوشی سے حصہ لینا چاہتے ہیں وہ حصہ لے سکتے ہیں۔" الفضل ربوه، ۸ راگست ۲۰۰۳ء) ☆