مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 108 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 108

مالی قربانی 108 ایک تعارف سے نظام وصیت بھی مضبوط ہوگا۔یہ مالی قربانیوں کی عادت ڈالنے کی بنیاد ہو گی۔یہ پیشرو ہے، یہ آگے چلنے والی چیز ہے، اطلاع دینے والا جو ایک دستہ ہوتا ہے اس طرح ہے۔لوگوں کو اطلاع دیتا چلا جائے گا کہ ایک عظیم نظام اسکے پیچھے آرہا ہے۔یہ نظام وصیت کہلائے گا۔اور جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ نظام وصیت کے ساتھ نظام خلافت کا بھی گہرا تعلق ہے۔اب اس نظام وصیت کے ساتھ ہی قربانیوں کے معیار بھی بڑھنے ہیں۔۔تو پہلے قربانیوں کی عادت ڈالنے کیلئے تحریک جدید کا نظام ہی ہے۔۔۔۔۔۔ثمرات تحریک جدید (خطبه جمعه ۵ نومبر ۲۰۰۴ء) اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ۷۸ ممالک میں جماعتیں قائم ہیں ،۱۳۰۰۰ سے زائد مساجد، جبکہ مشنز کی تعداد ۴۰ ۷ ہے۔اس وقت ۲۵۰ مربیان کرام مختلف ممالک میں خدمات سلسلہ بجالا رہے ہیں ، ان میں سے ۵۰ غیر پاکستانی مبلغ بھی ہیں۔مطالبات تحریک جدید ا۔سادہ زندگی بسر کرنا ۲ تبلیغ بیرون هند ۳۔وقف رخصت ۴۔وقف زندگی ۵- وقف رخصت موسمی ۶- وقف اولاد ے۔پینشنر اصحاب کا اپنے آپ کو جماعت کیلئے پیش کرنا ۸ وقف جائیداد و آمد ۹۔صاحب پوزیشن لیکچر دیں ۱۰۔دشمن کے گندے لٹریچر کا جواب ا۔صاحب حیثیت لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے مشورہ طلب کریں ۱۲۔اپنے ہاتھ سے کام کرنا ۱۳۔بریکار چھوٹے سے چھوٹا کام کریں ۱۴۔تمدن اسلامی کا قیام ۱۵۔قومی دیانت کا قیام ۱۶۔راستوں کی صفائی ۱۷۔عورتوں کے حقوق کا تحفظ ۱۸۔قادیان میں مکان بنانا ۱۹۔دعا ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الثانی فرماتے ہیں:۔