مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 105 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 105

مالی قربانی 105 ایک تعارف تحریک جدید کی پہلے دن سے بنیاد طلوعی قربانی پر ہے۔یہ بات کہ تحریک جدید کا چندہ ماہوار آمد کا کم از کم 1/5 ہونا چاہیے۔یہ شرح مقرر نہیں۔۔" حضرت مصلح موعود کے دل میں ساری دنیا کی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ خواہش پیدا ہوئی تھی کہ رقم زیادہ ہوتا کہ ہم غلبہ اسلام کی مہم میں زیادہ تیزی پیدا کر سکیں۔حضور نے خدام سے عہد لیتے ہوئے فرمایا:- اور وہ عہد یہ ہے کہ آپ کے ہمسایہ میں یا آپ کے گاؤں میں یا آپ کے محلہ میں اگر کوئی ایسا احمدی ہو جوتحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہا تو آپ اسے تحریک جدید میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔یہاں تک کہ ایک احمدی بھی نہ رہے جوتحریک جدید میں حصہ نہ لے رہا ہو۔ارشاد فرمایا:۔" " خطاب مجلس شوری خدام الاحمدیه مرکز یه ۲۳ را کتوبر۱۹۵۰ء) حضرت خلیفہ المسح الرابع نے خطبہ 25 اکتوبر 1985ء میں چندہ تحریک جدید کی قربانی کے متعلق ہے۔جتنے تحریک جدید نے جو کچھ بھی خدا کی راہ میں خرچ کیا ہر آئندہ سال اسے بہت بڑھ کر خدا تعالیٰ نے پھر عطا کر دیا اور یہ سلسلہ حیرت انگیز طور پر مسلسل آگے کی طرف بڑھ رہا جتنے چندے بڑھے ہیں یہ سب تحریک جدید کے چندے کے بچے ہیں اگران غریب قادیان والوں نے اور ہندستان کی جماعتوں نے بکریاں بیچ بیچ کر اور کپڑے بیچ بیچ کر اور مہینوں روپیہ روپیہ دو دو روپے اکٹھے کر کے تحریک جدید کے چندے نہ دیئے ہوتے تو آج کروڑوں تک بجٹ نہیں پہنچ سکتا تھا چندے آپ کو اس وقت یورپ اور امریکہ اور افریقہ اور دیگر جماعتوں میں نظر آرہے ہیں یہ سارے تحریک جدید کے اُن چندوں کی برکتیں ہیں جو آغاز میں دیئے گئے تھے اور بڑی خاص دعاؤں کے ساتھ دیئے گئے تھے ان چندوں میں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے صحابہ شامل تھے۔۔نیکی کا عجیب ماحول تھا جس رنگ میں وہاں چندے دیئے جاتے تھے وہ ایک ایسا منظر ہے کہ شاذ و نادر ہی تاریخ میں ایسے مناظر آیا