مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 164 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 164

مالی قربانی 164 ایک تعارف خود کچھ رقم معین کر کے جماعت سے افہام و تفہیم کے ذریعہ اس کے مطابق با قاعدہ چندہ ادا کریں۔سوال:۔ملاز میں اپنی تنخواہ پر مکمل حصہ آمد ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پینشن کے لئے ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر contribution کرتے ہیں۔جس کے نتیجہ میں انہیں ریٹائر منٹ پر پنشن ملتی ہے۔ایسی پینشن پر چندہ کے بارہ میں کیا طریق ہے؟ جواب:۔پنشن پر حصہ آمد واجب الادا ہوگا۔کیونکہ ماہانہ contribution تو معمولی رقم سے ہوتی ہے جب کہ ریٹائر منٹ پر ماہانہ پنشن تو اس سے کافی زائد ملتی ہے۔لہذا اگر کوئی اپنی پینشن سے اس رقم کو منہا کرنا چاہتا ہے۔تو وہ صرف اسی قدر ہوگی جس قدر وہ اپنی contribution کرتا رہا ہے۔باقی رقم پر حصہ آمد واجب الادا ہو گا۔سوال: کسی شخص کی آمد میں سے چندہ کی غرض کے لئے کون کون سے واجبات منہا کرنے کی اجازت ہے؟ جواب:۔آمد جس پر چندہ واجب الادا ہے اس سے مراد ہر قسم کی آمد جو مختلف ذرائع سے حاصل ہو۔صرف درج ذیل واجبات کو اصل آمد سے منہا کرنے کی اجازت ہے۔( ) ملازمین کو ملنے والے ایسے الاؤنسز جن کے اخراجات ملازمین کے ذاتی اختیار اور صوابدید پرنہ ہوں ( ) حکومت کی طرف سے عائد کردہ لازمی واجبات مثلاً ٹیکس، لازمی انشورنس، لوکل ریس۔(iii) ملازمین کو ملنے والے ایسے الاؤنسز جو مخصوص اخراجات کیلئے ہوں۔مثلاً یونیفارم الاؤنس، تعلیمی الاؤنس، چلڈرن الاؤنس وغیرہ۔(iv) ایسے الاؤنسز جو دفتری امور کی سرانجام دہی کے عوض ادا ہوں مثلاً T۔A-DA - سوال:۔کیا مکانات پر ادا ہونے والی انشورنس کی رقم چندہ کی ادائیگی کیلئے اصل آمد سے منہا ہوگی ؟ جواب:۔(1) مکان پر ادا ہونے والی انشورنس ہاؤس انشورنس) کی رقم خواہ لازمی ہو ، ایسی رقم چندہ کی غرض سے کسی شخص کی آمد سے منہا نہیں ہوگی۔اگر Mortgage Company سے قرض لینے کے لئے ایسے مکان پر انشورنس کرانا لازمی ہو تو اس انشورنس کا فائدہ خریدار کو جاتا ہے۔لہذا