مالی قربانی ایک تعارف — Page 95
مالی قربانی 95 ایک تعارف ساری دنیا کی جہالت کو دور کر دیا جس نے ساری دنیا کے دکھوں اور دردوں کو دور کر دیا اور جس نے ہر امیر اور غریب کو ہر چھوٹے اور بڑے کو محبت اور پیار اور الفت باہمی سے رہنے کی توفیق عطا فرما دی۔" (نظام نوصفحه ۱۳۳ ۱۳۴) سید نا حضرت خلیفہ اسی انا مساید اللہ تعالی نےجلسہ سالا نہ یو کے 2004ء میں اپنے تیرے دن کے خطاب کے دوران وصیت کی اہمیت اور اس میں احمدی احباب کو بھر پور طریق سے شامل ہونے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔"۔اس نظام کو قائم ہوئے 2005ء میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک سوسال ہو جائیں گے، جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ 1905ء میں آپ نے یہ ( نظام ) جاری فرمایا تھا۔آج 99 سال پورے ہونے کے بعد ( یعنی ) 1905ء سے لے کر آج تک صرف اڑتیس ہزار (38000) کے قریب احمدیوں نے وصیت کی ہے اور اگلے سال انشاء اللہ تعالیٰ وصیت کے نظام کو قائم ہوئے سو سال ہو جائیں گے۔جیسا کہ میں نے کہا، میری یہ خواہش ہے اور میں یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ اس آسمانی نظام میں اپنی زندگیوں کو پاک کرنے کیلئے ، اپنی نسلوں کی زندگیوں کو پاک کرنے کیلئے شامل ہوں ، آگے آئیں اور کم از کم۔پندرہ ہزار (15000) اس ایک سال میں نئی وصایا ہو جائیں۔" پھر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔لیکن میری یہ خواہش ہے کہ 2008ء میں جب خلافت احمدیہ کو قائم ہوئے انشاء اللہ تعالیٰ سوسال ہو جائیں تو دُنیا کے ہر ملک میں، ہر جماعت میں جو کمانے والے افراد ہیں ( یعنی ) چندہ دہند ہیں ان میں سے کم از کم %50 تو ایسے ہوں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عظیم الشان نظام میں شامل ہو چکے ہوں اور روحانیت کو بڑھانے اور قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والے بن چکے ہوں اور یہ جماعت کی