مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 96 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 96

مالی قربانی 96 ایک تعارف طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور ایک حقیر سانذرانہ ہوگا جو جماعت خلافت کے سوسال پورے ہونے پر شکرانے کے طور پر دے رہی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر رہی ہوگی۔اس نظام میں شامل ہونے کیلئے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو انجام بخیر کی فکر کرنے اور عبادات بجالانے والے ہوں۔اس کیلئے جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے بہترین زمانہ وہ ہے جو جوانی کا زمانہ ہے اس لئے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی صف دوم نیز لجنہ اماءاللہ کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے کیونکہ ستر پچھتر سال کی عمر کو پہنچ کر جب قبر میں پاؤں لٹکائے ہوئے ہوں تو اس وقت وصیت میں بچا کھچا ہی ہے جو پیش کیا جاتا ہے، تو امید ہے کہ احمدی خواتین بھی اور نوجوان بھی اس سلسلہ میں بھر پور کوشش کریں گے اور عورتوں کو میں خاص طور پر کہ رہا ہوں کہ وہ اپنے خاوندوں اور بچوں کو بھی اس عظیم انقلابی نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔نوٹ :۔جب بھی کوئی نیا فارم وصیت منظوری کے لئے مرکز بھجوایا جائے تو Annexure VI صفحہ نمبر 190 میں درج چیک لسٹ کے ساتھ موازنہ کر کے بھجوائیں۔