ملفوظات (جلد 9) — Page 89
سچائی کو ناتمام چھوڑنا ایسا ہے جیسا کہ بچہ اپنے پورے دنوں سے پہلے پیٹ سے ساقط ہوجائے آئندہ آپ کا اختیار ہے۔خادمِ مسیح موعود محمد صادق عفا اللہ عنہ ۱۷؍فروری ۱۹۰۷ء ۱ ۱۱؍فروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظہر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا مفتی صاحب نے کسی شخص کا سوال خط سے پیش کیا کہ میں نے ایک بیوہ عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ کیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ نکاح سے منع فرمایا کیا اس پر عمل کیا جاوے یا نہیں؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مَنْ رَاٰنِیْ فَقَدْ رَاَی الْـحَقَّ لہٰذا اس پر عمل کیا جاوے۔چند فقہی مسائل (۱) پھر خط سے سوال پیش ہوا کہ کئی اشخاص نے ایک گائے قربانی کرنے کے لیے خریدی تھی جن میں سے ایک احمدی تھا۔غیر احمدیوں نے اس کو اس وجہ سے اس گائے کا حصہ قیمت واپس دے دیا کہ اس کا حصہ قربانی میں رکھنے سے قربانی نہ ہوگی۔اس لیے اس شخص نے لکھا کہ میں اپنی قربانی کا حصہ نقد قادیان میں بھیج سکتا ہوں یا نہیں؟۲ بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۵ ۲ بد ر سے۔قربانی ’’ ایک شخص کی عرضی پیش ہوئی کہ میں نے تھوڑی سی رقم ایک قربانی میں حصہ کے طور پر ڈال دی تھی مگر ان لوگوں نے مجھے احمدی ہونے کے سبب اس حصہ سے خارج کر دیا ہے کیا میں وہ رقم قادیان کے مسکین فنڈ میں دے دوں تو میری قربانی ہو جائے گی۔فرمایا۔قربانی تو قربانی کرنے سے ہی ہوتی ہے۔مسکین فنڈ میں روپے دینے سے نہیں ہو سکتی اگر وہ رقم کافی ہے تو