ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 79

ایک ان میں سے شفایاب ہوا دوسرا مَر گیا اور اس بھائی نے دس روپے فیس کے دیئے تھے کیا وہ میرے لیے جائز ہیں؟ فرمایا۔ہاں جائز ہے۔ولیمہ تعریف ولیمہ بھی اس ضمن میں پوچھی گئی تھی۔فرمایا کہ ولیمہ یہ ہے کہ نکاح کرنے والا نکاح کے بعد اپنے احباب کو کھانا کھلائے۔۱ ۲۷؍جنوری ۱۹۰۷ء (بوقت سیر) آج حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مع احباب بوقت صبح باہر سیر کو تشریف لے گئے۔راستہ میں آریوں کے تعصب اور ان نشانات بیّنات الٰہی کا ذکر ہوا جو خدا تعالیٰ نے ان کو دکھائے اور پھر بھی اپنی ضد پر اڑ رہے ہیں۔سلسلہ کے ساتھ مصری لوگوں کی دلچسپی و توجہ کا ذکر ہوا کہ وہ لوگ حضور کی تصانیف چاہتے ہیں۔حضرت نے فرمایا کہ عربی کتابوں کی کثیر تعداد ان کو ارسال کی جاوے۔حضرت امام بخاریؒ اور وفاتِ مسیحؑ تھوڑی دور گئے تھے کہ حضرت اقدس کو طبیعت میں ناسازی معلوم ہوئی اور واپس لوٹ آئے۔واپس آتے ہوئے کتاب صحیح بخاری کا ذکر ہوا کہ اب بہت سستی ہوگئی ہے۔ایک زمانہ میں صدہا روپیہ سے نہ ملتی تھی اور آج کل صحیح بخاری مصر کی چھپی ہوئی اڑھائی روپیہ سے مل سکتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔بخاری والے نے وفاتِ مسیح پر زبردست دلائل پیش کئے ہیں۔مُتَوَفِّیْکَ کے معنی مُـمِیْتُکَ کے لکھے اور پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ بطور تظاہر آیات وفاتِ مسیح کے لیے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِيْ کو ۱ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۵ مورخہ ۱۰؍فروری ۱۹۰۷ءصفحہ ۱۱