ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 75 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 75

ہے۔یہ نہ ہو تو یہ لفظی جھگڑے ہیچ ہیں ہماری بعثت کی ایک بھاری غرض یہ بھی ہے کہ ہم مسلمانوں کو عملاً مسلمان بناویں۔۱ بلا تاریخ۲ چند فقہی مسائل روزہ۔ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔جائز ہے۔اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ حالت روزہ میں سر کو یا داڑھی کو تیل لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔جائز ہے۔اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہو تو اس میں دوائی ڈالنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔یہ سوال ہی غلط ہے۔بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں۔اسی شخص کا یہ سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو۔اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا چاہیے۔اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔ایک ہی بات ہے خواہ اپنے شہر میں کسی مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے۔ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ نمازِ فجر کی اذان کے بعد دوگانہ فرض سے پہلے اگر کوئی شخص نوافل ادا کرے توجائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔نماز فجر کی اذان کے بعد سورج نکلنے تک دو رکعت سنّت اور دو رکعت فرض کے سوا اور کوئی بدر جلد ۶ نمبر۶مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ ۲’’ المفتی ‘‘ کے زیر عنوان ’’بدر‘‘ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے یہ ملفوظات استفتا کے جواب میں بلاتاریخ درج ہیں۔(مرتّب)