ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 76 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 76

نماز نہیں ہے۔کشتہء بندوق۔ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ بندوق کی گولی سے جو حلال جانور ذبح کرنے سے پہلے ہی مَر جائے اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔گولی چلانے سے پہلے تکبیر پڑھ لینی چاہیے۔پھر اس کا کھانا جائز ہے۔دائمی دورہ۔ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ جو شخص بسبب ملازمت کے ہمیشہ دورہ میں رہتا ہو اس کو نمازوں میں قصر کرنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔جو شخص رات دن دورہ پر رہتا ہے اور اسی بات کا ملازم ہے وہ حالت دورہ میں مسافر نہیں کہلا سکتا۔اس کو پوری نماز پڑھنی چاہیے۔سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو خوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔جائز ہے۔سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے؟ فرمایا۔مکروہ ہے اور ایسی ضرورت ہی کیاہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے۔رات کو سرمہ لگا سکتا ہے۔۱ ۱۶؍جنوری ۱۹۰۷ء مسیح موعودؑ کے بارہ میں ایک حدیث آج حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام باہر سیر کو تشریف لے گئے۔راستہ میں حضرت مولوی سید محمد احسن فاضل امروہی نے مسیح موعود کے متعلق ایک حدیث نواس بن سمعان کی۔۔۔۔جو حاشیہ مسند احمد بن حنبل پر چڑھی ہوئی ہے (کے) دو جملے پیش کئے۔ایک جملہ ہے تُقْبَضُ لَہُ الْاَرْضُ یعنی مسیح موعود کے لیے زمین طے کی جاوے گی جس سے ریل و آگبوٹ وغیرہ کی طرف اشارہ ہے چنانچہ کتب و رسالہ جات ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۶ مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۴