ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 72 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 72

الہامات مجھے بیسیوں دفعہ ہوچکے ہیں۔انسان کے قلب پر جو ذہول ہوجاتا ہے اس کے ہٹانے اور تاکید کے لئے بھی تکرار ہوجاتا ہے عـجبت کا صلہ لام ہونے کے لئے اعتراض کیا گیا تھا۔مگر جب سب سے پہلی حدیث باب الایمان کی پیش کی گئی تو معترض نے کیسی منہ کی کھائی۔اعجاز احمدی کے ساتھ جو قصیدہ ہے۔اس کے متعلق ذکر تھا۔فرمایا۔مَنَعَہٗ مَانِعٌ مِّنَ السَّمَآءِ۔الہام کئی رنگ میں پورا ہو رہا ہے۔کسی کو اس کے جواب کی توفیق ہی نہیں ہوئی۔اگر کسی نے جرأت کی بھی تو اس کے تمام یا شائع کرنے سے پہلے ہی مَر گیا۔اور ہماری صداقت پر مہر کر گیا۔حفظانِ صحت کے لئے قرآن مجید نے تمام اصول بیان کر دیئے ہیں وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ (المدّثر:۶) کیا چھوٹا سا جملہ ہے اور اس میں تمام مدارج صفائی کو درج کر دیا ہے۔یہ ظاہری باطنی صفائی کے احکام کو حاوی ہے اور کھانے پینے کے متعلق فرما دیا كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا(الاعراف:۳۲) کھاؤ پیو مگر حد سے نہ بڑھو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ یہی ہے کہ عرب کے رہنے والوں میں پاک تبدیلی کر دی اور آپ اس میں تمام انبیاء علیہم السلام سے متفرد ہیں ان لوگوں کی حالت ایسی ناگفتہ بہ تھی کہ ماں سے بھی زنا کرنے میں نہ جھجکتے تھے۔جبھی تو فرمایا حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ(النّساء:۲۴) ورنہ قرآن مجید بے فائدہ کوئی حکم نہیں دیتا۔معلوم ہوتا ہے آپ نے یہ سب کچھ دعا کے زور سے کیا۔جبھی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ(الشعرآء:۴) دعا کے راز سے اکثر لوگ واقف نہیں۔جب تک اس درجہ تک دعا نہ پہنچے۔کامیابی محال ہے۔۱ مسمریزم ایک شخص نے بذریعہ تحریر حضرت مسیح موعود سے دریافت کیا کہ مسمریزم کیا چیز ہے؟ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا ہے۔مدت ہوئی کہ میں نے مسمریزم کے لئے توجہ کی تھی کہ کیا چیز ہے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ جواب ملا تھا ھٰذَا ھُوَ التِّـرْبُ الَّذِیْ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۱بدر جلد ۶ نمبر ۵ مورخہ ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳