ملفوظات (جلد 9) — Page 220
حضرت۔خاص ملتان گھر ہے یا گردو نواح میں؟ شخص۔حضور امیر پور ایک گاؤں تحصیل کبیر والہ میں ہے۔وہاں بڑے بھارے مخالف ہیں۔حضرت۔اس طرف بھی بارش ہوئی ہے؟ شخص۔حضور اس طرف کم بارش ہوئی ہے۔حضرت۔اس طرف بارش ہمیشہ کم ہی ہوا کرتی ہے۔اس طرف لوگوں کی صحت تو اچھی ہوگی۔کوئی بیماری تو نہیں ہوگی۔شخص۔بیماری کم ہی ہے۔حضرت۔اس طرف تو اس سلسلہ کی مخالفت کثرت سے نہیں؟ شخص۔بہت لوگ مخالف ہیں۔اس پر حضرت نے فرمایا۔عادت اللہ اسی طرح پر ہے کہ جس سلسلہ کو خدا تعالیٰ خود قائم کرتا ہے اس کی سب سے زیادہ مخالفت ہوتی ہے جس سلسلہ کی مخالفت نہ ہو یا اگر ہو بھی تو بہت کم ہو وہ سلسلہ سچا سلسلہ نہیں ہوتا۔سچے سلسلہ کی سچائی کا ایک بڑا نشان یہ بھی ہے کہ اس کی بہت مخالفت ہو۔دیکھو! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دعویٰ نبوت کیا تو کمبخت مخالفوں نے بہت شور مچایا اور بڑی مخالفت کی۔مگر جب مسیلمہ کذاب نے دعویٰ کیا تو سب آپس میںمل جل گئے۔کسی نے مخالفت نہ کی۔وجہ یہ ہے کہ شیطان جھوٹے کا دشمن نہیں ہوتا۔سچے کی مخالفت میں سب اپنا زور لگاتا ہے۔دیکھو! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے بیگانے سب دشمن ہوگئے۔کیا عالم اور کیا جاہل سب کے سب مخالفت پر کمر بستہ ہوگئے۔یہاں تک کہ جن کو دین سے کچھ بھی تعلق نہیں ہوتا وہ بھی دشمن ہوگئے۔آجکل بھی یہی حال ہے۔ہر ایک نے مخالفت پر کمر باندھی ہوئی ہے۔بڑے بڑے جرائم پیشہ اور بدکار لوگ ہماری مخالفت پر کمر بستہ ہیں۔بہت لوگ ایسے ہیں جو دنیا طلبی کے ہی فکر میں ہر وقت لگے رہتے ہیں اور بھولے سے بھی کبھی دین کا نام نہیںلیتے۔ہر وقت زمینداری اور ملازمت میں