ملفوظات (جلد 9) — Page 205
میں ہماری اطاعت کے واسطے ہر وقت طیار ہے اور ہم نے مذہبی عقائد کے طور پر ان کے ذہن نشین یہ اَمر کرا دیا ہے کہ اس گورنمنٹ کی اطاعت کرنا اور اس کا شکریہ ادا کرنا ہمارا فرض مذہبی ہے۔اس رنگ میں پہلے کبھی کسی نے گورنمنٹ کی اطاعت کی تائید نہیں کی۔۱ ۲۱؍جولائی ۱۹۰۷ء آخری فیصلہ ڈاکٹر عبد الحکیم نے حضرت کے متعلق جو الہام شائع کیا ہے اس کا ذکر تھا۔حضرت نے فرمایا کہ یہ آخری مرحلہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اب آخری فیصلہ کی تقریب پیدا کر دی ہے۔براہین احمدیہ کے آخر میں وحی الٰہی درج ہے اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنًا وہ یہی فتح ہے۔اس پر اللہ تعالیٰ ایسے امور ظاہر کرے گا کہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اب آخری فیصلہ ہے۔ایک دوست نے عرض کی کہ حضور کا ایک پرانا الہام ہے لَا تَنْقَطِعُ الْاَعْدَاءُ اِلَّا بِمَوْتِ اَحَدٍ مِّنْـھُمْ ترجمہ۔دشمن نہیں منقطع ہوں گے مگر ان میں سے ایک کی موت کے ساتھ۔فرمایا۔ہاں یہ پرانا الہام ہے ہمیں اس وقت یاد نہیں کہ یہ الہام کہیں چھپ چکا ہے یا نہیں۔جھوٹے مدعیانِ نبوت فرمایا۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی بہت سے جھوٹے نبی پیدا ہوئے تھے۔مگر جھوٹا ہمیشہ بعد میں پیدا ہوتا ہے۔سچا پہلے ظاہر ہوجاتا ہے تو پھر اس کی ریس کر کے جھوٹے بھی نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ہمارے دعوے سے پہلے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی نے اس طرح خدا تعالیٰ سے الہام پاکر مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔مگر ہمارے دعویٰ کے بعد چراغ دین اور عبد الحکیم اور کئی ایک دوسرے ایسے پیدا ہوگئے ہیں۔اپنے بھائی کو حقارت سے نہ دیکھو اس کے لیے دعا کرو حضرت کی خدمت میں ایک شخص کا خط پیش ہوا ۱بدر جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۸؍جولائی ۱۹۰۷ءصفحہ ۵