ملفوظات (جلد 9) — Page 168
ٹھٹھا کرنے کا انجام ایک شخص کا ذکر تھا کہ جو سلسلہ حقّہ کے ساتھ ہنسی کیا کرتا تھا اور اب طاعون میں اس کا پوتا اور بیٹا مَر گیا ہے۔فرمایا۔خدا کے رسولوں کے ساتھ ہنسی کرنے والا مَرتا نہیں جب تک کہ وہ نشانات کا نمونہ اپنے پر وارد ہوتا ہوا نہ دیکھ لے۔۱ سجدہ تعظیم ناجائز ہے ایک شخص حضرت کی خدمت میں آیا۔اس نے سر نیچے جھکا کر آپ کے پاؤں پر رکھنا چاہا۔حضرت نے ہاتھ کے ساتھ اس کے سر کو ہٹایا اور فرمایا۔یہ طریق جائز نہیں۔السلام علیکم کہنا اور مصافحہ کرنا چاہیے۔۲ ۲۱؍اپریل ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر) تَفَقُّہ فِی الدِّیْن کی ضرورت فرمایا۔ہماری جماعت کو علم دین میں تفقہ پیدا کرنا چاہیے۔مگر اس کے وہ معنے نہیں جو عام ملّاں لوگوں نے سمجھ رکھے ہیں کہ استنجا وغیرہ کے چند مسائل آگئے وہ بھی تقلیدی رنگ میں فقیہ بن بیٹھے۔بلکہ ہمارا مطلب یہ ہے کہ وہ آیاتِ قرآنی و احادیث نبوی اور ہمارے کلام میں تدبّر کریں۔قرآنی معارف و حقائق سے آگاہ ہوں۔اگر کوئی مخالف ان پر اعتراض کرے تو اسے کافی جواب دے سکیں۔ایک دفعہ جو امتحان لینے کی تجویز کی گئی تھی بہت ضروری تھی۔اس کا ضرور بندو بست ہونا چاہے۔حقیقۃ الوحی اس مطلب کے لیے بہت مفید کتاب ہے اصل میں مسلمانوں کے لیے تو یہی جواب کافی ہے کہ تم کوئی ایسا اعتراض اس سلسلہ پر کر کے دکھاؤ جو اور انبیاء علیہم السلام پر نہ ہو سکے وہ ہرگز کوئی ایسا اعتراض نہیں کر سکیں گے۔وعیدی پیشگوئی ٹل سکتی ہے یہ آتھم یا احمد بیگ والی پیشگوئیوں پر تو اعتراض کرتے ہیں مگر دوسری پیشگوئیوں اور نشانیوں کا ذکر تک نہیں کرتے۔یہ کیسی بدر جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۷؍جون ۱۹۰۷ء صفحہ ۷ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخہ ۸؍اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۵