ملفوظات (جلد 9) — Page 138
شاندار نشان کے پورا ہونے کی خوشی پر دوستوں کو دعوت دینے کی اجازت حاصل کرنے کے واسطے خط لکھا۔حضرت نے اجازت دی اور فرمایا کہ تحدیث بالنعمت کے طور پر ایسی دعوت کا دینا جائز ہے۔مسافر کی تعریف ایک صاحب محمد سعید الدین کا ایک سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں اور میرے بھائی ہمیشہ تجارت عطریات وغیرہ میں سفر کرتے رہتے ہیں کیا ہم نماز قصر کیا کریں۔فرمایا۔سفر تو وہ ہے جو ضرورتاً گاہے گاہے ایک شخص کو پیش آوے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہو کہ آج یہاں کل وہاں اپنی تجارت کرتا پھرے۔یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی آپ کو مسافروں میں شامل کر کے ساری عمر نماز قصر کرنے میں ہی گذار دے۔صنعتِ کفّار سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجّال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟ فرمایا۔کُفّار کی صنعت سے فائدہ اٹھانا منع نہیں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے۔پس ملانے والا دجّال ہے۔لیکن آپ برابر خچر پر سواری کرتے تھے۔اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۔۱ ۱۹؍مارچ ۱۹۰۷ء ڈوئی کی ہلاکت کا نشان فرمایا کہ ڈوئی کے ساتھ کوئی ہمار ذاتی جھگڑا نہ تھا بلکہ وہ مذہب عیسوی کا اس زمانہ میں ایک ہی پیغمبر تھا اور تمام دنیا کے مسلمانوں کو ہلاک