ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 1

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَعَلٰی عَبْدِہِ الْمَسِیْحِ الْمَوْعُوْدِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ۵؍نومبر ۱۹۰۶ء2 استقامت حیدر آباد سے ایک صاحب عابد حسین نام کا خط تجدید بیعت کے واسطے حضرت کی خدمت میں پہنچا۔حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا کہ آپ کی جدید بیعت منظور ہے۔آئندہ استقامت رکھیں اور خدا تعالیٰ سے استقامت کے لیے دعا کرتے رہیں۔مرزا غلام احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی صاحبِ شریعت نبی نہیں آسکتا اس اَمر کا ذکر تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی صاحبِ شریعت نہیں ہو سکتا۔حضرت نے فرمایا۔یہی درست ہے کہ کوئی نبی صاحب شریعت نہیں ہوسکتا۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النّبیّین ہیں۔پر ایسا مت کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بات بڑے علم اور فہم کی ہے اور